خطبات محمود (جلد 4) — Page 212
خطبات محمود جلد ۴ ۲۱۲ سال ۱۹۱۴ء حکومتوں میں نہیں پھیل سکتا اس لئے خدا نے چاہا کہ ان کی جگہ اور حکومتوں کو لے آئے تا اس سلسلہ حقہ کے پھیلنے کے لئے دروازے کھولے جائیں۔مصر میں انگریزی حکومت ہے وہاں ہم آزادی سے تبلیغ کر سکتے ہیں۔لیکن عرب میں ، شام میں ، کابل میں اس وقت تک نہیں کر سکتے جب تک کہ کسی رئیس کی پناہ لے کر یا خفیہ طور پر نہ کریں۔پس مسلمانوں کی بد اعمالیوں کی وجہ سے خدا تعالیٰ نے تمہاری ترقی کے لئے راستہ کھول دیا ہے تم خدا کے حضور گر جاؤ اور بہت دعائیں کرو کیونکہ اگر ایک طرف ترقی کا زمانہ قریب آرہا ہے تو دوسری طرف دنیا کی خطر ناک تباہی بھی قریب ہے۔اس میں کچھ شک نہیں کہ قوموں کی ظاہری حکومتوں کے مٹنے کے ساتھ اُن کے زور بھی ٹوٹ جاتے ہیں اور وہ دنیا کی نظروں سے گر جاتی ہیں۔لیکن ہم تو اس خدا کے ماننے والے ہیں جو العمر تَرَ كَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِأَصْبِ الْفِيلِ أَلَمْ يَجْعَلْ كَيْدَهُمْ فِي تَضْلِيلٍ وَأَرْسَلَ عَلَيْهِمْ طَيْرًا آبَابِيلَ تَرْمِيهِمْ بِحِجَارَةٍ مِّنْ سِجَيْل فَجَعَلَهُمْ كَعَصْفٍ مَّا كُولٍ ھے کا نظارہ دکھا سکتا ہے۔سو بے شک ترکوں کی حکومت خطرہ میں ہے۔جس کو مکہ اور مدینہ کی محافظ کہا جاتا ہے مگر تم مسیح موعود کے اس ارشاد کو یاد رکھو کہ اس وقت تک مکہ اور مدینہ ترکوں کی حفاظت کرتا رہا ہے نہ کہ ترک اس کے محافظ رہے ہیں۔ترک آج تک کیوں تباہ نہیں ہوئے۔کیا ان کی بدکاریاں ایران ، مراکش اور ہندوستان کے بادشاہوں لکھنو کے نوابوں، الجزائر اور ٹیونس کے رئیسوں سے کم تھیں ہر گز نہیں بلکہ یہ اُن سے بڑھ کر تھے جس طرح یہ دین سے ڈور اور بے بہرہ تھے وہ نہیں تھے لیکن ان کے قائم رہنے کی یہی وجہ تھی کہ یہ اپنے آپ کو مکہ اور مدینہ کی طرف نسبت کرتے تھے۔خدا تعالیٰ نے ان کی وجہ سے ان کی آج تک محافظت کی ہے ورنہ یہ کبھی کے مٹ گئے م ہوتے۔سو یہ ان کے محافظ نہیں ہیں بلکہ خدا نے ان کی وجہ سے اب تک ان پر رحم کئے رکھا ہے۔گورنمنٹ برطانیہ نے مسلمانوں پر یہ احسان کیا ہے اور ان کو وفاداری کا بہت عمدہ بدلہ دیا ہے کہ گورنمنٹ روس اور فرانس سے یہ عہد لیا ہے کہ وہ متبرک معتامات کا ادب ملحوظ رکھیں گے۔لیکن اگر یہ حکومتیں برطانیہ کی بات نہ بھی مانیں تو ہم اس خدا کے ماننے والے ہیں جو زندہ ہے اور اپنے متبرک معتامات کی خود حفاظت کر سکتا ہے۔پس اگر ایک طرف مصیبت کا وقت ہے تو دوسری طرف انعام و اکرام کا بھی وقت ہے۔ایسے وقت میں جبکہ دونوں