خطبات محمود (جلد 4) — Page 178
خطبات محمود جلد ۴ ۱۷۸ سال ۱۹۱۴ء وہی لوگ جو اس کی تکالیف کا موجب ہوتے تھے ، اس کے پاس آکر کہیں کہ ہمیں سمجھاؤ اور سیدھی راہ بتاؤ۔دیکھو حضرت مسیح موعود کے پاس پہلے لوگ اس لئے آتے کہ سمجھا ئیں لیکن پھر وہی مقابلہ پر آنے والوں میں سے ہی اس لئے آئے کہ ہمیں سمجھاؤ اور اپنے ساتھ ملا لو۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو توفیق دے کہ ہم اس درجہ اور اس مقام کو پہنچ جائیں۔جہاں شیطان اور اس کے دوستوں کی تمام امیدیں منقطع ہو جائیں اور وہ مایوس ہو کر بیٹھ رہیں۔البقرة: 1 الفضل ۲۴ ستمبر ۱۹۱۴ء) کے مسند احمد بن حنبل جلد ۵ صفحه ۳۸۶ المكتب الاسلامية بيروت ۱۳۱۳ھ ے عیسائی پادری ڈپٹی عبد اللہ آتھم اکسٹرا اسسٹنٹ کمشنر جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ساتھ ۲۲ مئی ۱۸۹۳ء سے لے کر ۵۔جون ۱۸۹۳ ء تک بمقام امرتسر ہونے والے مباحثہ میں عیسائیوں کی طرف سے پیش ہوا۔بخاری کتاب الدعوات باب التوبة ه یوسف : ۸۸