خطبات محمود (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 106 of 574

خطبات محمود (جلد 4) — Page 106

خطبات محمود جلد ۴ 1+4 سال ۱۹۱۴ء ب گناہ کرتا کرتا حد سے گزر جاتا ہے تب معمولی سا قصور ہی اس کی سزا کا موجب بن جاتا ہے۔اس لئے ہر وقت انسان کو تو بہ میں لگے رہنا چاہیئے سے۔انسان جب بہت غلطیاں کرتا ہے اور بڑی بڑی شرارتیں اس سے سرزد ہوتی ہیں تب جا کر خدا تعالیٰ اس کو پکڑتا ہے۔بعض غلطیاں انسان سے ایسی بھی ہو جاتی ہیں جن کو وہ سمجھ نہیں سکتا۔اس لئے چاہیئے کہ انسان ہر وقت تو بہ اور استغفار میں لگار ہے۔تم خدا تعالیٰ سے اپنا تعلق مضبوط کرو۔جن سے خدا تعالیٰ کا تعلق ہوتا ہے ان سے خدا تعالیٰ خود کبھی نہیں تو ڑتا۔بنی اسحق پر جو انعامات ہوئے وہ اب بھی پورے ہو سکتے ہیں بشرطیکہ تم ان برگزیدہ کی طرح ہو جاؤ۔الفضل ۳۔جون ۱۹۱۴ ء ) ل البقرة: ١ه تاهه جلد ۲۱ صفحه ۳۳۵ قَطَعْتَ وِدَادًا قَدْ غَرَسُنَاهُ فِي الصَّبَا۔براہین احمدیہ حصہ پنجم صفحه ۳۳۵ روحانی خزائن ملفوظات جلد ۴ صفحہ ۶۳۹ ( نیا ایڈیشن) میں یہ واقعہ رنجیت سنگھ کی بجائے شیر سنگھ کے بیٹے پرتاب سنگھ کے متعلق درج ہے۔