خطبات محمود (جلد 4) — Page 2
خطبات محمود جلد ۴ سال ۱۹۱۰ ء بدی یا گناہ سے روکتا ہے تو اس سے بچنے کی ترکیب بھی بتاتا ہے چنانچہ یہاں بغی ،ہمنکر، فحشاء سے بچنے کیلئے عدل، احسان، ایتاءِ ذِی القربی کا ارشاد فرمایا۔اور ان بدیوں سے محفوظ رہنا ان نیکیوں کیلئے بطور نتیجہ کے بیان کیا پھر فرمایا کہ تم عہدوں کو پورا کرنے والے بنو نہ صرف وہ عہد جو خدا سے کئے ہیں بلکہ مخلوق سے بھی عہد شکنی نہ کرو کہ عہد شکن منافق ہوتا ہے جو کسی نیکی کی بات پر ثابت قدم نہیں رہ سکتا۔اللہ تمہیں وعظ کرتا ہے کہ عبودیت اختیار کرو تا الوہیت کے فیوض سے متمتع ہو۔النحل:۹۱ ( اخبار بدر۔۲۸ جولائی ۱۹۱۰ء)