خطبات محمود (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 73 of 724

خطبات محمود (جلد 3) — Page 73

۲۱ جلد سوم بقائے نسل کی نگہداشت (فرموده ۲۰- نومبر ۱۹۲۰ء) ۲۰- نومبر ۱۹۲۰ء بعد از نماز مغرب حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے جناب سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب کا نکاح مہر النساء بیگم بنت امیر محمد خان صاحب سے ایک ہزار روپیہ ہر پر پڑھا۔خطبہ مسنونہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔کائنات عالم پر غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ بقاء نوع کی خواہش موجودات کا فطرتی تقاضا ہے ان میں سے خاص کر وہ موجودات جو معرض زوال میں ہیں ان کے اندر ایسی قوتیں اور خواہشیں موجود ہیں اور انہیں اس جستجو میں لگائے رکھتی ہیں کہ وہ ایسے ذرائع مہیا کریں جن سے ان کی ذات کسی نہ کسی صورت میں قائم رہے۔جمادات کے باریک دربار یک خواص کا ابھی تک ہم نے کماحقہ احاطہ نہیں کیا اور نہ ہمارا موجودہ علم ہمیں اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ ہم ان جمادات کے اندر کسی قسم کے احساسات کے پائے جانے سے انکار کریں۔نہ معلوم آئندہ تحقیق ان کے متعلق کیا ظاہر کرے گی۔مگر باوجود اس علمی نقص کے ہم اس سے انکار نہیں کر سکتے کہ ان میں بھی بقاء نوع کا سلسلہ موجود ہے اور ان میں ایسی قوتیں ہیں جو ان کی نوعیت کو محفوظ رکھتی ہیں۔کوئی قوت بھی ان کی نیست و نابود نہیں ہوتی بلکہ ایک دوسرے وجود میں منتقل ہو جاتی ہے۔پھر نباتات کولو۔ان میں بھی ہمیں یہ نظارہ ملے گا۔کہ ہر ایک درخت اپنی ذات کو ایک پیج