خطبات محمود (جلد 3) — Page 62
خطبات محمود ۶۲ ۱۷ چاند سوم شادی کی اغراض (فرموده ۲۵- جون ۱۹۲۰ء) ۲۵۔جون ۱۹۲۰ء کو حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے مندرجہ ذیل نکاحوں کا اعلان فرمایا۔امیر غلام حیدر صاحب ساکن خیر پور میرس کا نکاح مسماۃ انعام الہی بنت مولوی احمد صاحب ساکن ضلع مظفر نگر سے پندرہ سو روپیہ مہر پر حسن میاں عنایت اللہ صاحب قادیانی کا نکاح مسماۃ غلام فاطمہ بنت حکیم عبداللہ صاحب ساکن کپور تھلہ سے مبلغ تین سو روپیہ مہر پر پڑھا۔خطبہ مسنونہ کی تلاوت کے بعد حسب ذیل خطبہ فرمایا : نکاح کس غرض کے لئے کیا جاتا ہے اور کس مقصد کو مد نظر رکھتے ہوئے نکاح کرنا چاہئے اس کا سمجھنا لڑکی اور لڑکے اور لڑکی کے والدین اور لڑکے کے والدین کے لئے ضروری ہے کیونکہ اگر کوئی کسی چیز کی غایت کو نہ سمجھے تو اس کو صحیح استعمال نہیں کر سکتا۔ہزاروں چیزیں ہیں جو مدتوں لوگوں کے پاس رہیں مگر استعمال میں نہ آتی تھیں کیونکہ انہیں ان کے استعمال کرنے کا علم نہ تھا۔اس میں شبہ نہیں کہ صرف علم ہی کافی نہیں اور محض جاننے سے کوئی کام ہو ہی نہیں سکتا لیکن انسان کسی کام کو کر نہیں سکتا جب تک کہ جانتا نہ ہو اس لئے علم ایک نہایت مفید چیز ہے جس کے بغیر گزارہ نہیں۔کتنی چیزیں ہیں جن کا علم نہ تھا مگر اب بعض غیر ممالک کے لوگوں کو ان کا بہت اور ہمارے ملک والوں کو تھوڑا علم ہو گیا ہے اس لئے ان سے فائدہ اٹھانے لگے ہیں۔مثلاً چمڑہ ہڈیاں وغیرہ جن کو کچھ قدر کی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتا تھا۔چمڑے کی جب کوئی