خطبات محمود (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 594 of 724

خطبات محمود (جلد 3) — Page 594

خطبات ۵۹۴ جلد سوم سے بعض باتیں پوچھتے ہیں مگر قرائن بہت سے پائے جاتے تھے۔اسی طرح بعض دوسرے لوگوں کی خوا ہیں ایسی تھیں جن سے تعیین ہوتی تھی اور واقعات بھی اسی طرح ظاہر ہوتے چلے گئے جس طرح خوابوں میں بتایا گیا تھا اس لئے میں اس نتیجہ پر پہنچا کہ ان خوابوں اور الہامات سے سیده بشری بیگم ہی مراد ہیں لیکن باوجود اس کے انسان نہیں کہہ سکتا کہ آئندہ کیا ہو۔بعض دفعہ الی نشان ایک طرف جاتا ہے مگر وہ دراصل ایک امتحان ہوتا ہے اور اللہ تعالی اپنے بندہ کو آزمائش میں ڈالنا چاہتا ہے۔اس لحاظ سے اور اس لحاظ سے بھی کہ اس گھر کو آباد کرنے کی ضرورت ہے بہت دعاؤں کی ضرورت ہے۔اس محبت کی وجہ سے جو مجھے ام طاہر مرحومہ سے تھی یہ قدم جو میں اٹھا رہا ہوں میرے لئے سہل اور خوشی کا موجب نہیں بلکہ رنج اور تکلیف کا موجب ہے۔مجھے امید نہیں کہ اللہ تعالٰی کے منشاء کے ماتحت جس طرح کہ میں نے اسے سمجھا میں نے جو قدم اٹھایا ہے میرا رحیم و کریم خدا میرے لئے اسے کسی پریشانی کا موجب بنائے گا تو بھی اگر یہ خواہیں میری آزمائش کے لئے بھی ہیں تو میں پھر بھی اس سے دعا کرتا ہوں کہ جب میں نے اس کا کمزور بندہ ہوتے ہوئے اس کے اشارہ پر چلنے کا فیصلہ کیا ہے تو وہ طاقتور اور رحیم کریم ہوتے ہوئے ضرور اگر یہ کوئی آزمائش کی بات بھی ہے تو اس ابتلاء کو ابتلائے رحمت بنا دے۔جیسا کہ میں بیان کر چکا ہوں اس بارہ میں مجھے بھی اور بہت سے دوستوں کو بھی رویا ہوئے ہیں۔ڈاکٹر حشمت اللہ صاحب نے بھی خواب میں دیکھا کہ ایک شخص جس کا نام بشارت اللہ ہے میرے گلے میں ہار ڈال رہا ہے اور اس لئے میں چونکہ اللہ تعالٰی کے حکم اور اس کے منشاء کے ماتحت یہ کام کر رہا ہوں میں امید رکھتا ہوں کہ اللہ تعالٰی اسے موجب خیر و برکت کرے بعض لوگوں نے اعتراض بھی کئے ہیں اور اسی وجہ سے میں نے تمام واقعات بیان کر دیئے ہیں بعض دوستوں کو غلط فہمیاں بھی ہیں جن کا دور کرنا ضروری ہے، بعض نے لکھا ہے کہ یہ لوگ آپ کو دھوکا دے کر یہ رشتہ کر رہے ہیں حالانکہ جیسا کہ میں بتا چکا ہوں سب سے پہلے مجھے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہامات سے اس طرف توجہ ہوئی اور پھر میں نے استخارہ کیا، اپنے خاندان کے بعض افراد سے مشورہ کیا، خواہیں ہو ئیں، دوسروں کی خواہیں سنیں اور پھر خود سید ولی اللہ شاہ صاحب سے تحریک کی اور ان کو آپ کہہ کر لڑکی کے والد کے پاس تحریک کرنے کے لئے بھیجا۔پس ان حالات میں یہ کہنا کہ مجھے دھوکا دے کر یہ شادی کی جارہی