خطبات محمود (جلد 3) — Page 590
خطبات محمود ۵۹۰ جلد سوم شاید بعض لوگ خطوط پڑا کر پڑھ لیتے ہیں، مگر پھر بھی مجھے خیال رہا کہ یہ غلام مرزا نام جو خواب میں آیا ہے ممکن ہے اس سے مراد کوئی اور عورت ہو اور شاہ صاحب کے ان الفاظ سے کہ میرے ساتھ سیارہ بشری غلام مرزا ہیں دو نہیں بلکہ تین عورتیں مراد ہوں۔اس وجہ سے میں نے استخارہ جاری رکھا اسی عرصہ میں سید ولی اللہ شاہ صاحب سے بھی ذکر آیا اور میں نے انہیں بتایا کہ اس طرح تذکرہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئی ہے اور پھر اپنے رویا بتائے اور ان سے پوچھا آپ کی کیا رائے ہے ؟ انہوں نے کہا کہ میری رائے میں تو بہت اچھی بات ہے اگر شادی ہو جائے تو بشری ذمہ داری کو نبھا سکتی ہے۔اس پر میں نے بشری بیگم صاحبہ کے والد صاحب کو ایک خط لکھا اور سید ولی اللہ شاہ صاحب سے کہا کہ اسے ان کے پاس لے جائیں مگر ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اگر آپ کو یہ خیال ہو کہ وہ اس بات کو برا ما نہیں گے تو چونکہ اتنی خوابوں اور اللہ تعالٰی کی طرف سے اشارہ کے بعد اس بات کو رد کر دینے کی صورت میں وہ خدا تعالٰی کی گرفت کے مورد ہو سکتے ہیں اور میں اس بات کو پسند نہیں کرتا کہ مریم بیگم مرحومہ کے رشتہ داروں میں سے کوئی کسی قسم کے عذاب میں مبتلاء ہو اس لئے آپ مجھے بتا دیں تو میں یہ خط بھیجتا ہی نہیں اور اسے پھاڑ دیتا ہوں مگر انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں تو وہ ضرور مان لیں گے اور ان کے اطمینان دلانے پر میں نے یہ خط ان کو دیا۔اس کے بعد میں نے ایک اور رویا دیکھی کہ لڑکی کے والد صاحب مجھے ملے ہیں اور مجھ سے بعض امور میں مشورہ لیتے ہیں مگر اشاروں میں مجھ سے بات کرتے ہیں واضح بات نہیں کرتے مگر میں سمجھتا ہوں کہ یہ شادی کے بارہ میں ہی مجھ سے مشورہ کر رہے ہیں۔خلاصہ ان کی بات کا یہ ہے کہ اگر کسی کے سامنے کوئی بات پیش کی جائے اور وہ اسے کرنا نہ چاہے تو کیا کرے۔میں خواب میں خیال کرتا ہوں کہ مجھے انکو ایسا جواب دینا چاہئے کہ جس سے ان کے شبہ کا ازلہ ہو۔چنانچہ میں ان کو کوئی جواب دیتا ہوں تو پھر وہ پوچھتے ہیں کہ اچھا اگر کوئی اس بات کے کرنے پر راضی ہی ہو جاوے تو پھر جلدی سے اس کام کو کر دے یا دیر کرے میں نے ان سے کہا کہ یہ تو کام کی نوعیت پر منحصر ہے۔اگر اس کام کے جلدی سے کرنے میں فائدہ ہے تو جلدی کرے اور دیر سے کرنے میں فائدہ ہے تو دیر سے کرے اور اس خواب سے میں نے سمجھا کہ ضرو ر اس معاملہ میں پہلے کچھ گڑ بڑ ہو گی۔چنانچہ سید ولی اللہ شاہ صاحب جو پیغام لے کر گئے تھے واپس آئے تو انہوں نے مجھے بتایا کہ لڑکی کے والد تو راضی ہیں مگر لڑکی کہتی ہے کہ میں تو شادی کے