خطبات محمود (جلد 3) — Page 558
د محمود ۵۵۸ فرمایا ہے اِنَّا الاعمال بالنیات سے یعنی اعمال نیتوں کے تابع ہوتے ہیں اور پھر فرمایا من كانَتْ هِجْرَتُهُ إِلَى اللهِ وَرَسُولِهِ فَهِجْرَتُهُ إِلَى اللهِ وَ رَسُولِہ سے جو شخص ایسا ہو کہ اس نے خدا اور اس کے رسول کی خاطر ہجرت کی ہو اسے ہجرت کے بعد خدا تعالی کی طرف سے ایسے ہی اعمال کی توفیق مل جاتی ہے اور اس کی ہجرت خدا اور اس کے رسول کے لئے ہو جاتی ہے۔وَمَنْ كَانَتْ هِجْرَتُهُ إِلى دُنْيَا يُصِيبُهَا أَوْ اِمْرَأَةَ تُزَوِّجُهَا - شے لیکن اگر اس کی ہجرت کی نیت کسی دنیوی مقصد کے لئے یا کسی عورت کے لئے ہو جس سے وہ شادی کرنا چاہتا ہے فَهِجُرَتُهُ إِلَى مَا هَاجَرَ اللهِ تو اس کی ہجرت اس کے لئے ہوگی جس کی اس نے نیت کی ہے۔تو رسول کریم ﷺ نے اس حدیث میں یہ بیان فرمایا ہے کہ انسان کی نیتوں کے تابع اس کے اعمال ہوتے ہیں۔اگر وہ نیت پوری نہیں کرتا یا ادنی اور ناقص نیت کرتا ہے تو ایسی نیست کے نتیجہ میں اس سے ادنی اور ناقص اعمال ہی سرزد ہوں گے اور اگر وہ اعلیٰ نیت کرتا ہے تو اس کی نیت کے نتیجہ میں اعلیٰ درجہ کے اعمال صادر ہوں گے۔اب ہجرت بظاہر ایک ہی چیز ہے مگر ایک ہجرت انسان کو خدا تک پہنچا سکتی ہے، ایک ہجرت اسے دنیا دار بنا سکتی ہے اور ایک ہجرت اسے گھر یلو اور پالتو جانوروں کی حیثیت دے دیتی ہے۔اسی طرح نکاح کا نعل ایک ہی ہے مگر کوئی نکاح ایسا ہوتا ہے جو انسان کے خیالات اور اس کے حوصلوں کو بلند اور وسیع کر دیتا ہے۔اس کے ذریعہ امن قائم ہوتا اور فسادات کا قلع قمع ہو جاتا ہے۔چنانچہ بعض دفعہ ایک نکاح کے ذریعہ ملکوں میں امن قائم ہو جاتا ہے جب مختلف بادشاہوں کے بیٹوں بیٹیوں کی آپس میں شادیاں ہوتی ہیں تو بسا اوقات اس کے نتیجہ میں ملکوں کی آپس میں لڑائیاں دور ہو جاتی ہیں اور امن قائم ہو جاتا ہے وہ بظاہر ایک مرد اور ایک عورت میں شادی ہوتی ہے مگر صلح ملکوں میں ہو جاتی ہے۔اسی طرح بعض دفعہ قبائل میں صلح ہو جاتی ہے شادی تو ایک قبیلہ کے لڑکے کی دوسرے قبیلہ کی لڑکی سے ہوتی ہے مگر اتفاق و اتحاد دو قبیلوں کے اندر قائم ہو جاتا ہے۔بعض دفعہ دو خاندانوں میں شادی کے نتیجہ میں صلح اور محبت پیدا ہو جاتی ہے اور آپس کی لڑائیاں دور ہو جاتی ہیں مگر اس کے بالکل الٹ بعض دفعہ شادی تو ایک مرد اور ایک عورت کی ہوتی ہے مگر لڑائی ملکوں میں شروع ہو جاتی ہے۔بادشاہ کے بیٹوں اور بیٹیوں کی شادیاں ہوتی ہیں مگر ان کے دلوں میں کھوٹ ہوتا ہے نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ملکوں اور قوموں میں لڑائیاں شروع ہو جاتی ہیں۔گویا وہ شادی بجائے اس کے کہ ایک مرد اور عورت کے دل میں محبت پیدا کرنے کا موجب