خطبات محمود (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 402 of 724

خطبات محمود (جلد 3) — Page 402

خطبات محمود ۴۰۲ جلد سوم بر تقویٰ کو زیادہ زور سے بیان کیا ہے۔بعض لوگ جنبہ داری میں آکر دین کو ضائع کر دیتے ہیں، بعض پر دوستوں کی محبت غالب آجاتی ہے اور وہ ان کی خاطر تقویٰ سے کام لینا چھوڑ دیتے ہیں اور بے شک وہ یہ فعل اپنی عزتوں کو برقرار رکھنے کے لئے کرتے ہوں گے مگر حقیقی عزت وہی ہے جو خدا تعالی کی طرف سے ہو۔رسول کریم ان کے پاس ایک دفعہ مسیلمہ کذاب آیا اور کہنے لگا میرے پاس ایک لاکھ فوج ہے جو ہر وقت میری مدد کے لئے تیار ہے میں آپ سے صرف یہ چاہتا ہوں کہ آپ اپنے بعد خلافت مجھے عطا کریں اور یہ ایک لاکھ فوج حاضر ہے۔رسول کریم اے نے یہ سن کر زمین سے ایک تنکا اٹھایا اور فرمایا میں تجھے اس تنکے کے برابر بھی کچھ دینے کے لئے تیار نہیں کہ یہ سب اللہ تعالیٰ کی امانت ہے وہ جس کو چاہے گا دے گا۔کیا کوئی بتا سکتا ہے کہ مسیلمہ کی ایک لاکھ فوج کہاں گئی۔اس میں سے کئی محمد رسول اللہ اللہ پر ایمان لے آئے اور اس شخص کو جسے یہ دعویٰ تھا کہ یہ لوگ ہر وقت میری مدد کے لئے تیار رہتے ہیں اس کو چھوڑ دیا اور کئی تھے جو ایمان نہ لائے اور صحابہ کی تلواروں سے کاٹے جاکر جہنم میں چلے گئے۔ابھی اس وقت مجھے ایک دوست نے ایک رقعہ دیا ہے جس میں مسیلمہ کذاب والی لالچ مجھے بھی دی گئی ہے اس میں لکھا ہے فلاں مولوی صاحب کہتے ہیں کہ مولوی محمد علی صاحب نے کہا ہے اگر میاں محمود مسئلہ کفر میں اصلاح کرلیں تو میں اور بہت سے دوسرے لوگ ان کی بیعت کرلیں گے۔یہ لالچ دینے والا شخص یقینا تقویٰ سے بے بہرہ ہے جاہل اور احمق ہے۔یہ لوگ جو تقوی سے بالکل عاری ہو چکے ہیں گویا مجھ پر بد دیانتی کا الزام لگاتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ کفرو اسلام کا مسئلہ میں نے خود ہی بنایا ہے اور اگر مجھے لالچ مل جائے تو میں اس مسئلہ کو چھوڑ دوں گا اور مذہب میں سودا کرنے کے لئے تیار ہو جاؤں گا۔اس قسم کا خیال رکھنے والے دہر یہ ہیں اور اسلام سے ان کا کوئی واسطہ نہیں۔مولوی محمد علی صاحب اور ان کے ساتھیوں کی ہستی ہی کیا ہے کہ میں ان کی خاطر اپنے ایمان کو ضائع کروں۔وہ وقت کیا میں بھول چکا ہوں جب میں اکیلا تھا اور یہ لوگ علی الاعلان کہتے پھرتے تھے کہ ہمارے ساتھ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے متبعین میں سے ۹۸ فیصدی لوگ ہیں اور میاں محمود کے ساتھ صرف دو فیصدی۔اب جبکہ خدا تعالٰی نے مجھے کمزوری کی حالت سے نکال کر ۹۸ فیصدی لوگوں کو میرے ساتھ کر دیا ہے اور ان کو ۹۸ فیصدی