خطبات محمود (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 401 of 724

خطبات محمود (جلد 3) — Page 401

خطبات محمود ۴۰۱ 1•1 جلد سوم دینی مسائل پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا (فرموده مارچ ۱۹۳۷ء) له خطبہ مسنونہ کی تلاوت کے بعد حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے فرمایا : اللہ تعالی نے قرآن کریم میں تقویٰ پر خاص زور دیا ہے اور رسول کریم اللہ نے نکاح کے موقع پر خاص طور پر تقویٰ کی آیات خطبہ کے لئے جمع کر دی ہیں جس کے معنے یہ ہیں کہ تقویٰ ہر حال میں اچھا ہے مگر اجتماعی صورت میں خاص طور پر اس کی ضرورت ہے۔اصل بات یہ ہے کہ انسان جب خدا تعالیٰ کو چھوڑتا ہے تو یا تو وہ بنی نوع انسان کی محبت کی خاطر چھوڑتا ہے یا انسان کے ڈر سے چھوڑتا ہے اس وجہ سے اللہ تعالٰی نے ان آیات میں تقویٰ کا ذکر کیا ہے اور رسول کریم ﷺ نے بھی خصوصیت سے نکاح کے موقع پر ان آیات کو جن میں تقویٰ کا ذکر ہے جمع کر دیا ہے کیونکہ جب ایک مرد کا ایک عورت سے اجتماع ہوتا ہے اور ایک خاندان دوسرے خاندان سے ملتا ہے تو بسا اوقات ان میں سے ایک دوسرے کی وجہ سے دین میں کو تاہی کر جاتا ہے چونکہ اس موقع پر ایک مرد کا عورت سے اور ایک خاندان کا دو سرے خاندان سے اجتماع ہوتا ہے اس لئے رسول کریم ﷺ نے تقویٰ کی طرف خاص طور پر توجہ دلائی ہے کہ تم اپنی شادیوں اور بیا ہوں میں خصوصیت سے تقوی کو مد نظر رکھو۔اس قسم کے اجتماع خدا تعالٰی کے مقابل پر کچھ چیز نہیں وہ کسی وقت بھی خدا تعالی کا کچھ بگاڑ نہیں سکتے ، ایک دوسرے سے مل کر اللہ تعالیٰ کے دین کو کچھ بھی ضعف نہیں پہنچا سکتے مگر چونکہ ایسے مواقع پر انسانوں سے غلطیاں سرزد ہو جایا کرتی ہیں اس لئے اللہ تعالیٰ نے اجتماع کے موقع