خطبات محمود (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page iv of 724

خطبات محمود (جلد 3) — Page iv

بسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ پیش لفظ محض اللہ تعالٰی کے فضل سے فضل عمر فاؤنڈیشن کو سیدنا حضرت فضل عمر المصلح الموعود خلیفہ المسیح الثانی کے خطبات نکاح ( " خطبات محمود" کی تیسری جلد) کا نیا ایڈیشن Composed احباب جماعت کی خدمت میں پیش کرنے کی سعادت مل رہی ہے۔الْحَمْدُ لِلّهِ عَلى ذلِكَ چند سال قبل یہ خطبات طبع ہوئے تھے جو بہت جلد ہا تھوں ہاتھ نکل گئے۔اور احباب کی طرف سے انہیں دوبارہ شائع کرنے کا بار بار مطالبہ ہونے لگا اس لئے اب ان کو نئی ترتیب و نتزئین کے ساتھ طبع کیا جا رہا ہے۔سید نا حضرت فضل عمر کو اللہ تعالی نے غیر معمولی فہم و فراست عطا کی تھی۔آپ کو اللہ تعالٰی نے اعلیٰ قائدانہ صلاحیتوں سے نوازا تھا آپ کے طویل دور خلافت کے یہ خطبات نہ صرف فلسفه نکاح و شادی اور تعلیم و تربیت کی ایک شاندار دستاویز ہے بلکہ اسے تاریخ احمدیت میں بھی مستند حیثیت حاصل ہے۔کیونکہ مختلف اوقات میں رفقاء حضرت بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ علیہ السلام کی اولاد و احفاد کے رشتوں میں منسلک ہونے پر ان خاندانوں کے صدق و وفا اور شاندار دینی قربانیوں کا ذکر بطور خاص ان خطبات میں کیا گیا ہے۔آپ نے سلسلہ کے علماء کو اس پس منظر میں یہ توجہ دلائی ہے کہ ہمارے علماء کو چاہئے کہ ان رفقاء حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کے سیرت و سوانح کو تالیف کیا جائے تاکہ آنے والی نسلوں کو اپنے آباؤ اجداد کے اخلاص و وفا کا علم ہو اور وہ ان کے پاک نمونہ کو مشعل راہ بنائیں۔ہمارا معاشرہ رشتہ ناطہ اور شادی بیاہ کی جن بد رسوم سے دو چار ہے اس کا دین فطرت کے ساتھ دور کا بھی تعلق نہیں۔برصغیر کے قدیمی رواج اور مخصوص Traditions نے