خطبات محمود (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 12 of 724

خطبات محمود (جلد 3) — Page 12

۱۲ جلد سوم تعدد ازدواج مستحسن امر ہے ا فرموده ۲۷- جون ۱۹۱۵ء) فشی فرزند علی صاحب فیروز پور کا دوسرا نکاح بھائی شیخ عبد الرحیم صاحب کی لڑکی سے ایک ہزار روپیہ صر پر پڑھا۔خطبہ مسنونہ کی تلاوت کے بعد فرمایا : ہماری جماعت کے لوگوں کو چاہئے کہ عام مسلمانوں نے جو اپنے طرز عمل سے کثرت ازدواج کو بد نام کر رکھا ہے وہ بر خلاف اس کے اپنے عدل و حسن سلوک سے یہ ثابت کرنے کی کوشش کریں کہ دو بیویاں کرنا بالکل ممکن العمل اور مستحسن امر ہے۔جن مسلمانوں کی بدسلوکی نے عورتوں کو اس مفید و واجبی اجازت سے بدظن کر رکھا ہے حتی کہ مردوں کی ایسی ہی کمزوریاں اور نا انصافیاں بعض جاہل و بے دین عورتوں کے ارتداد تک کا موجب بن جاتی ہیں انہیں خدا کے حضور جوابدہ ہونا پڑے گا کہ ان کی غلط کاری سے دین حق کو ضعف پہنچا اور اس کے پاک نام پر حرف آیا۔الفضل ۲۹ - جون ما و یکم جولائی ص ۱۹۱۵ء)