خطبات محمود (جلد 3) — Page 139
خطبات محمود ۱۳۹ جلد سوم تَسَاءَلُونَ بِهِ وَالأَرْحَامَ ، إِنَّ اللهَ كَانَ عَلَيْكُمْ رَقِيبا۔کہ اے مسلمانو! گھبراتے کیوں ہو کیا اس لئے کہ رشتہ نہیں ملتا۔اگر تقوی مد نظر ہو تو دیکھو آدم کے لئے خدا نے بیوی پیدا کردی تھی۔تمہار ا دا دا اکیلا تھا اس کے لئے عورت کی ضرورت تھی۔خدا نے پیدا کر دی۔تو جو خدا آدم کو نئی عورت بنا کر دے سکتا ہے۔اگر تم متقی ہو تو تمہیں پیدا شدہ عورتوں میں سے انتخاب کر کے کیوں نہیں دے سکتا۔پس تم اپنے اندر تقویٰ پیدا کرو اور گھبراؤ مت خدا پر نظر رکھو۔اگر تم متقی بنو تو خدا تمہارے لئے عورتیں مہیا کر سکتا ہے۔یہ بالکل درست بات ہے کیونکہ ایسی حالت میں خدا ایسے طریق پر مدد اور نصرت فرماتا ہے کہ انسان حیران رہ جاتا ہے۔اس وقت میں جن دو دوستوں کے نکاح کے اعلان کے متعلق کھڑا ہوا ہوں۔ان میں سے ایک سید احمد نور صاحب ہیں وہ چونکہ مخلص اور سید عبد اللطیف مرحوم کے ہموطن اور ہم قوم ہیں اس لئے بھی پیارے ہیں اور حضرت صاحب کے وقت میں فدائیت کے لئے حاضر رہتے تھے اس لئے بھی بعض بیماریوں کے باعث ان کے رشتہ میں مشکل تھی۔دوسرا رشتہ بھی ایک سید کا ہے وہ بھی مخلص ہیں وہ بھی گھبرا گئے تھے کہ جہاں وہ کوشش کرتے تھے رہ جاتے تھے اور رخصت بڑھاتے بڑھاتے تنگ آگئے مگر خدا نے دونوں کا سامان کر دیا۔الفضل ۲۹ - مئی و یکم جون ۱۹۲۲ء صفحه ۹۰۸) له الفضل -۲ فروری ۱۹۳۲ء صفحه ۲ له الاستيعاب في معرفه الاصحاب باب حرف العين جلد ۳ صفحه ۲۶۶ تا ۲۷۰ مطبوعہ بیروت ۱۹۹۵ء ه الاستيعاب في معرفه الاصحاب باب حرف اسلام جلد ۳ صفحه ۳۹۴ مطبوعہ بیروت ۱۹۹۵ء ه النساء : ۲