خطبات محمود (جلد 3) — Page 599
خطبات محمود ۵۹۹۔۱۲۹ جلد سوم ماضی میں جو کام تم نے کئے ہیں وہی مستقبل میں پھل لائیں گے فرموده ۱۴ دسمبر ۱۹۴۴ء) ۱۴- دسمبر ۱۹۴۴ء بعد نماز عصر حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے شیخ محمد اسحاق صاحب ابن مکرم شیخ مشتاق حسین صاحب لاہور کا نکاح شفقت خانم صاحبہ بنت شیخ عبد الحفیظ صاحب سیالکوٹ کے ساتھ پانچ ہزار روپیہ مہر پر پڑھالے خطبہ مسنونہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:- انسانی کوششیں اور انسانی تدبیریں سب نہایت ہی قریب کے واقعات اور حالات کو دیکھ کر ہوتی ہیں۔اب اس وقت ہم لوگ جو مسجد میں بیٹھے ہیں ہماری وسعت نگاہ صرف اس حد تک ہے جس حد تک ہم بولتے وقت حالات کا جائزہ لے سکتے ہیں لیکن ایک منٹ کے بعد کے مستقبل کو بھی ہم نہیں دیکھ سکتے۔دنیا میں اس قسم کے ہزاروں واقعات پائے جاتے ہیں کہ کئی انسان ایک منٹ کے اندر دل کی دھڑکن بند ہو جانے کی وجہ سے فوت ہو جاتے ہیں حالانکہ فوت ہونے سے چند منٹ پہلے اگر ان سے دریافت کیا جاتا کہ وہ آئندہ کے لئے کیا ارادے رکھتے ہیں تو ان میں سے ہر ایک شاید پچیس تیس یا چالیس سال کے متعلق اپنا پروگرام بیان کر دیتا کہ اگلے سال میرا فلاں کام ہے اور پانچ سال بعد میرا فلاں کام ہے اور دس سال کے بعد میرا یہ ارادہ ہے اور میں سال کے بعد میرا یہ ارادہ ہے۔خدا کی طرف سے مقرر شدہ نگران ان