خطبات محمود (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 593 of 724

خطبات محمود (جلد 3) — Page 593

خطبات محمود ۵۹۳ جلد سوم شاہ صاحب نے بھی مرحومہ کی زندگی میں دیکھا تھا جو انہوں نے اپنی بیوی کو سنا دیا تھا۔پھر اور لوگوں نے بھی ایسے خواب دیکھے ہوئے تھے جو بعد میں معلوم ہوئے مثلاً ایک عورت نے شاہ صاحب کے گھر میں اپنا خواب سنایا جو اس نے ام طاہر مرحومہ کی زندگی میں وفات سے چھ یا سات ماہ پہلے دیکھا تھا۔اور اس وقت یہ خواب سنایا جب کہ اس قسم کا علم کسی کو نہیں تھا اس نے کہا کہ میں نے دیکھا تھا کہ حضرت صاحب کی شادی بشری بیگم سے ہو رہی ہے کوئی بری تعبیر نہ ہو۔اسی طرح پروفیسر بشارت الرحمان صاحب ایم اے نے بتایا کہ انہوں نے ام ظاہر کی بیماری میں دیکھا کہ آپ کی شادی ایک بشری نام کی عورت سے ہوئی ہے۔یہ خواب انہوں نے اسی وقت کسی کو سنا دیا تھا اور اس موقع کے لحاظ سے تعبیر کی کہ ام طاہر کو صحت ہو جائے گی یہ بشارت ہے۔علاوہ ازیں سیدہ لال بی بی افغان نے ام طاہر کی زندگی میں خواب میں دیکھا کہ میری شادی ہو رہی ہے اس پر وہ کہتی ہیں کہ میں نے کہا چلو میں بھی دلہن کو دیکھوں جب دلہن کو دیکھا تو وہ ام طاہر مرحومہ ہی تھیں اس پر وہ کہتی ہیں کہ میں حیران ہوئی کہ دوبارہ حضرت صاحب نے ام طاہر صاحبہ سے ہی شادی کی ہے۔یہ خواب انہوں نے ام طاہر احمد کو سنایا تو انہوں نے ہنسی سے کہا لال پری جس طرح تم پاگل ہو تمہاری خواہیں بھی پاگل ہیں۔ان سب خوابوں سے یعنی ان میں سے جو اس تحریک کے وقت معلوم ہو ئیں (مذکورہ خوابوں کے علاوہ کوئی نصف درجن خواہیں اور بھی لوگوں نے اس بارہ میں بتائی ہیں اور انہی خوابوں سے میں نے آخر یہی فیصلہ کیا کہ اللہ تعالی کا منشاء یہی ہے کہ میں بشری بیگم سے شادی کر لوں (ان رؤیا کے علاوہ ایک رویا چوہدری عبد اللطیف صاحب بی اے کی بھی ہے انہوں نے اس تحریک کے علم سے پہلے دیکھا کہ میری شادی ہو رہی ہے اور وہ اپنے ایک دوست سے کہتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئی کہ مصلح موعود سات بیویاں کرے گا پوری ہو گئی اور ایک خواب شیخ ناصر احمد صاحب بی اے نے کوئی تین ماہ ہوئے دیکھی جو انہوں نے اسی وقت مجھے سنادی تھی کہ میری شادی ام نسفان سے ہوئی ہے۔فسفان اس برتن کو کہتے ہیں جو پورا بھر کر بہہ پڑے پس ام نشان سے مراد یا تو نہایت محبت کرنے والی عورت کے ہیں یا سخی کے اور یا دونوں صفات رکھنے والی کے) اس میں کوئی شک نہیں کہ میرے رویا اور خوابوں میں کسی جگہ کی تعیین نہ تھی سوائے اس ایک کے جس میں میں نے دیکھا کہ بشری بیگم صاحبہ کے والد صاحب مجھے ملے ہیں اور مجھے