خطبات محمود (جلد 3) — Page 485
خطبات محمود ۴۸۵ میرا دل خوش نہیں ہوا اور فرمایا کہ ہمارے وطن میں ایک مثل مشہور ہے کہ اونٹ چالی اور ٹوڈا تالی" اور تم نے یہ مثل پوری نہیں کی۔میں تو اتنی پنجابی نہ جانتا تھا کہ اس کا مطلب سمجھ سکتا اس لئے میرے چہرہ پر حیرت کے آثار دیکھ کر آپ نے فرمایا شاید تم نے اس کا مطلب نہیں سمجھا۔یہ ہمارے علاقہ کی ایک مثال ہے کوئی شخص اونٹ بیچ رہا تھا اور ساتھ اونٹ کا بچہ بھی تھا جسے اس علاقہ میں ٹوڈا کہتے ہیں کسی نے اس سے قیمت پوچھی تو اس نے کہا کہ اونٹ کی قیمت تو چالیس روپیہ مگر ٹوڈے کی بیالیس روپیہ۔اس نے دریافت کیا کہ یہ کیا بات ہے تو اس نے کہا کہ ٹوڈا اونٹ بھی ہے اور بچہ بھی ہے۔اسی طرح تمہارے سامنے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تصنیف براہین احمدیہ موجود تھی۔آپ نے جب یہ تصنیف کی تو اس وقت آپ کے سامنے کوئی اسلامی لٹریچر موجود نہ تھا مگر تمہارے سامنے یہ موجود تھا اور امید تھی کہ تم اس سے بڑھ کر کوئی چیز لاؤ گے۔مامورین سے بڑھ کر علم تو کوئی کیا لا سکتا ہے سوائے اس کے کہ ان کے پوشیدہ خزانوں کو نکال نکال کر پیش کرتے رہیں۔حضرت خلیفہ اول کا مطلب یہ تھا کہ بعد میں آنے والی نسلوں کا کام یہی ہوتا ہے کہ گزشتہ بنیاد کو اونچا کرتے رہیں اور یہ ایک ایسی بات ہے کہ جسے آئندہ نسلیں اگر ذہنوں میں رکھیں تو خود بھی برکات اور فضل حاصل کر سکتی ہیں اور قوم کے لئے بھی برکات اور فضلوں کا موجب ہو سکتی ہیں مگر اپنے آباء سے آگے بڑھنے کی کوشش نیک باتوں میں ہونی چاہئے یہ نہیں کہ چور کا بچہ یہ کوشش کرے کہ باپ سے بڑھ کر چور ہو۔بلکہ یہ مطلب ہے کہ نمازی آدمی کی اولاد کوشش کرے کہ باپ سے بڑھ کر نمازی ہو، مبلغ کی اولاد باپ سے زیادہ تبلیغ کرنے والی ہو، واعظ کا لڑ کا باپ سے اچھا واعظ بنے کی کوشش کرے اور یہ طریق قوم کی ترقی کا ذریعہ ہو گا۔پس حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خاندان کے نوجوانوں کو یہ بات مد نظر رکھنی چاہئے کہ ان پر دوہری ذمہ داریاں ہیں ایک احمدی ہونے کے لحاظ سے اور ایک حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خاندان کا فرد ہونے کے لحاظ سے اور ان دو ہری ذمہ داریوں کی وجہ سے ہی رسول کریم ﷺ کی بیویوں کے متعلق اللہ تعالی نے فرمایا ہے کہ اگر وہ خطا کریں گی تو ان کو دو ہرا عذاب ہو گا اور اگر وہ نیکی کریں گی تو ان کو ثواب بھی دو ہرا ہو گا اور یہ دو ہرا عذاب رکھنا کوئی ظلم نہیں۔قرآن کریم نے فرمایا ہے کہ جو شخص کسی کے لئے نیک نمونہ بنتا ہے اس کی نیکی میں سے اسے بھی حصہ ملتا ہے اور جو کسی کے لئے برا نمونہ بنتا ہے اور اسے دیکھ کر وہ بدی کی