خطبات محمود (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page v of 724

خطبات محمود (جلد 3) — Page v

Y جو اثرات ہمارے کلچر پر مرتب کئے ہیں حضرت فضل عمر نے ان خطبات میں فلسفہ نکاح کو اس طور پر بیان کیا ہے کہ ان تمام فرسودہ قباحتوں کی نشان دہی ہوتی ہے۔پھر آپ نے نہایت دلنشیں انداز میں احکام و مسائل اور ان کی حکمت بھی بیان فرمائی ہے جس سے دینِ حق کی عظمت ظاہر ہوتی ہے۔علاوہ ازیں ان خطبات میں اسلامی طریقہ نکاح میاں بیوی کے باہمی حقوق و فرائض کو قرآن کریم ، احادیث نبویہ اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات کی روشنی میں بیان کیا گیا ہے۔آپ کا انداز بیان آیات قرآنیہ اور احادیث کی نہایت خوبصورت اور دلکش تصویر ہے۔خطبات محمود بلاشبہ ہمارا علمی روحانی اور تاریخی ورثہ ہیں جو سینکڑوں صفحات اور طویل عرصہ پر پھیلے ہوئے ہیں۔یہ خطبات نہایت روح پرور اور ایمان افروز ہیں ان خطبات کی طباعت کا سلسلہ جاری ہے۔قبل ازیں دس جلد میں شائع ہو چکی ہیں۔جلد ۱۱-۱۲ بھی زیر ترتیب ہیں۔جو چند ماہ تک شائع ہو جائیں گی۔یہ کام بہت محنت طلب اور سرمایہ چاہتا ہے۔حوالہ جات اور حواشی کا کام بھی بہت محنت اور وقت چاہتا ہے۔چنانچہ زیر نظر خطبات نکاح (خطبات محمود جلد سوم) کو بھی چیک کر کے صحیح اور اضافہ جات کے ساتھ شامل اشاعت کیا جا رہا ہے۔یہ نیا ایڈیشن ۱۵۰ خطبات نکاح پر مشتمل ہے۔ہر خطبہ کے شروع میں فریقین کا تفصیلی ذکر کر دیا گیا ہے۔فہرست مضامین خطبات نکاح ابتدا میں دے دی گئی ہے۔اور فہرست فریقین نکاح " خطبات کے آخر میں شامل اشاعت کی گئی ہے۔پروف ریڈنگ کا کام بھی بہت زیادہ محنت اور وقت چاہتا ہے۔اتنی بڑی ضخیم کتابوں کے پروف کو کم از کم چار دفعہ پڑھنا بے حد مشکل اور وقت طلب کام ہے۔اور ہر ممکن احتیاط کے باوجود غلطیاں رہ جانے کا احتمال موجود رہتا ہے۔اس لئے اگر دوستوں کو دوران مطالعہ کوئی غلطی نظر آئے تو براہ کرم ہمیں ضرور مطلع فرمائیں۔ادارہ آپ کا بے حد ممنون ہو گا۔آیات قرآن کریم اور احادیث کے سلسلہ میں غیر معمولی احتیاط سے کام لیا گیا ہے۔اس لئے تمام عربی عبارات پر اعراب لگا دئیے گئے ہیں تاکہ دوستوں کو پڑھنے میں آسانی ہو۔اور قرآن مجید کی آیات اور احادیث مبارکہ کو صحیح تلفظ اور اعراب سے پڑھ سکیں۔