خطبات محمود (جلد 3) — Page 460
خطبات محمود ۲۶۰ جلد سوم بعد نسل چلے آتے ہیں اور بعد کی کسی نسل میں ظاہر ہو جاتے ہیں۔ایک انسان سخی ہوتا ہے مگر بعد میں اس کی نسل میں سخاوت کا ذرہ بند ہو جاتا ہے ساتویں آٹھویں پشت میں جاکر وہ ذرہ ترقی کرتا ہے اور پھر اسی نسل کا انسان سخی بن جاتا ہے۔تو اخلاق اور ترقیات انسانی باریک در بار یک ذرات ہوتے ہیں جو کئی کئی نسلوں کے بعد ظاہر ہوتے ہیں پہلے مخفی چلے آتے ہیں۔یوں ذرات کئی نسلوں میں چلتے رہتے ہیں مگر نشو و نما پوری طرح نہیں پاتے ، زمین عمدہ ہو اور بیج اچھا نہ ہویا اگر پیچ اچھا ہو زمین اچھی نہ ہو تو ہر دو صورتوں میں نشو و نما پوری طرح نہیں ہوتی۔جب زمین اور بیچ دونوں عمدہ ہوں تب نشو و نما عمدہ ہوتی ہے۔اِنَّ اللهَ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ کہ کر الله تعالٰی نے بتایا ہے کہ بے شک اثرات ظاہر ہوتے ہیں مگر انسان کو ان کا علم نہیں ہوتا۔صرف اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ اس شادی کے اثرات کب اور کیسے ظاہر ہوں گے اس لئے خدا کے احکام کو مد نظر رکھنا چاہئے۔الفضل ۱۵ جنوری ۱۹۳۸ء صفحه ۴۷۵) - الكهف : ۲۰ ه الحج : ۳۸ ه الحشر : ۱۹ ه الحشر : 19