خطبات محمود (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 441 of 724

خطبات محمود (جلد 3) — Page 441

خطبات محمود اسلام سلام جلد سوم حکم دیا۔اس کے بعد اللہ تعالی اس کی تشریح کرتے ہوئے فرماتا ہے۔وَمَنْ تُطِعِ اللَّهَ وَ رَسُولَهُ فَقَدْ فَازَ فَوْزًا عَظيما - کہ جو شخص اللہ تعالٰی کی اطاعت کرے گا اور اس سے حقیقی معنوں میں محبت کرے گا وہ کامیاب ہو جائے گا۔چونکہ ماضی کے خطرات پر انسان کا قبضہ نہیں ہوتا بلکہ صرف اللہ تعالی کا قبضہ ہوتا ہے اس لئے ان خطرات سے بچنے کے لئے اللہ تعالٰی کی اطاعت اور اس سے محبت کی تعلیم دی۔دوسری چیز مستقبل کو درست کرنا ہے مگر اس پر چونکہ انسان کا اختیار ہوتا ہے اس لئے مستقبل کو درست رکھنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے رسول کریم کی اطاعت کو ضروری قرار دیا۔پس ماضی کے خطرات سے بچنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے تقویٰ اللہ اور اطاعت الہی کو علاج بتایا اور مستقبل کو درست رکھنے کے لئے قول سدید اور رسول کریم ﷺ کی اطاعت کرنے کی تلقین کی۔لے فریقین کا تعین سے نہیں ہو سکا۔ه الاحتراب : ۷۲۷۱ کے مسلم کتاب البر والصلة باب تحريم الغيبة (الفضل یکم ستمبر ۱۹۳۷ء صفحه ۵۰۴)