خطبات محمود (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 279 of 724

خطبات محمود (جلد 3) — Page 279

خطبات محمود ۲۷۹ ۷۵ جلد سوم رشتہ داری تعلقات کو قائم رکھنے سے لڑائی جھگڑے نہیں ہوتے فرموده ۲۳ مارچ ۱۹۳۰ء) ۲۳- مارچ ۱۹۳۰ء بعد نماز عصر ایک نکاح لے کا اعلان کرتے ہوئے حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے خطبہ مسنونہ کی تلاوت کے بعد حسب ذیل ارشاد فرمایا :- انسان کے ساتھ بعض ایسی ذمہ داریاں لگی ہوئی ہیں کہ اگر وہ ان سے بچنا بھی چاہے تو نہیں بچ سکتا۔در اصل خدا تعالیٰ نے انسان کو ایسا بنایا ہے کہ وہ مجبور ہوتا ہے دوسروں کی طرف رجوع کرنے پر۔دوسرے جاندار علیحدہ زندگیاں بسر کر سکتے ہیں لیکن انسان اگر انسان بننا چاہے تو اکیلا نہیں رہ سکتا۔اس میں شک نہیں کہ لوگ عبادتوں کی خاطر یا عبادتوں کے بہانہ سے اکیلے رہ کر ان فرائض سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں جو خدا نے ان پر عائد کئے ہیں۔لیکن ان کی مثال ایسی ہی ہے جیسے کوئی اپنے برے فعل کو اچھی شکل دینے کی کوشش کرے۔یورپ کے لوگ باوجود روزانه شراب کی خرابیوں کو دیکھنے کے اس کی تعریف کرتے ہیں۔ان کے ڈاکٹر خنزیر کے گوشت کے خلاف روزانہ بیسیوں دلائل پیش کرتے ہیں لیکن پھر بھی وہ یہ کہے جاتے ہیں کہ یورپ کی آب و ہوا کے لحاظ سے ہم اس سے بچ نہیں سکتے۔تو ہر شخص اپنے قبیح سے قبیح فعل کو بھی خوبصورت دکھانے کی کوشش کرتا ہے اور جو لوگ اپنی ذمہ داریوں سے بچنا چاہتے ہیں وہ بھی یہی کہتے ہیں کہ ہم عبادت الہی کے لئے دنیا سے علیحدہ ہوتے ہیں۔اور اس رنگ میں