خطبات محمود (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 116 of 724

خطبات محمود (جلد 3) — Page 116

خطبات محمود 114 ۳۴ جلد سوم تو کل سے میٹھے پھل حاصل ہوتے ہیں فرموده ۴ - دسمبر ۱۹۲۱ ء بعد نماز عصر لے خطبہ مسنونہ کی تلاوت کے بعد حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے فرمایا : انسان کے اندر ایک خواہش پائی جاتی ہے (اور یہ خواہش دوسری مخلوق میں بھی ہے کہ وہ اپنے وجود کو دنیا میں قائم رکھنا چاہتا ہے انسان، حیوانات، نباتات، ان میں کوئی بھی مخلوق ایسی نہیں جو اپنے وجود کو قائم نہ رکھنا چاہتی ہو۔انسانی دماغ نے جو ترقی کی ہے اس کے باعث اگر اس کو علیحدہ بھی کردیں تو دوسری مخلوق میں یہ بات پائی جاتی ہے۔حیوانات کو ہم دیکھتے ہیں کہ ایک زمانہ بچپن کا گزارنے کے بعد ان میں یہ خواہش ہوتی ہے کہ ان کے بچہ ہو۔نباتات میں بھی یہ خواہش ہوتی ہے وہ بھی اپنی نسل کو بڑھانا چاہتے ہیں۔نباتات کے عالم جانتے ہیں کہ وہ ان طریقوں سے لپٹتے ہیں جن سے ان کی نسل بڑھتی ہے چونکہ جمادات کے متعلق پوری تحقیقات نہیں ہو ئیں اس لئے اس کے متعلق کچھ نہیں کہا جاسکتا مگر اس حقیقت کے انکار کی کوئی وجہ نہیں کہ وہ بھی اپنے آپ کو بڑھانا چاہتے ہیں۔پس نباتات میں یہ خواہش ہے کہ وہ اپنی نسل چلائیں اور حیوانات میں اس سے زیادہ اس کا ظہور ہوتا ہے۔کیونکہ ان میں قوت فعلی نباتات سے زیادہ ہوتی ہے اور یہ خواہش انسان میں یہاں تک ترقی کرتی ہے کہ بعض لوگ دوسرے کا بچہ چُرا لیتے ہیں اور بعض لے پالک بنا کر اپنی اس خواہش کو پورا کرتے ہیں۔جانوروں میں چوری کر کے خواہش پوری کرنے کی خواہش نہیں مگر ایسا دیکھا جاتا ہے کہ بعض جانور اپنا بچہ نہ ہونے کی صورت میں دوسرے جانور کے بچہ کو پیار