خطبات محمود (جلد 3) — Page 95
۹۵ ۲۶ امحمود فتنوں سے محفوظ رہنے کا طریق (فرموده ۱۰ فروری ۱۹۲۱ء) ۱- فروری ۱۹۲۱ء بعد نماز ظهر حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے میاں چراغ پر اللہ دتہ صاحب کے نکاح کا سید بی بی بنت محمد دین صاحب سے پانچ سو روپیہ مہر پر اعلان فرمایا۔خطبہ مسنونہ پڑھ کر فرمایا : نکاحوں کے معاملہ میں ہمارے ملک میں میں نے دیکھا ہے کہ بہت فتنے پیدا ہوتے ہیں وجہ یہ کہ شریعت کے احکام کی پابندی نہیں کی جاتی۔اگر لوگ شریعت کے احکام کی پابندی کریں تو فتنے نہ ہوں۔ہماری جماعت جو بہت قلیل ہے اس کو بہت ہی اتفاق و اتحاد کی ضرورت ہے کیونکہ یہ ایک قوم نہیں بلکہ متفرق لوگ ہیں۔دوسرے لوگوں میں آپس میں رشتہ داری ہوتی ہے۔ایک دوسرے پر سابقہ رشتہ داری اور ایک قوم و خاندان ہونے کی وجہ سے جو زور اور دباؤ ہوتا ہے وہ یہاں نہیں ہوتا کیونکہ یہ لوگ ایک قوم سے نہیں بلکہ مختلف قوموں سے آئے ہیں اس لئے ہمارے لئے اتحاد رکھنا مشکل ہے۔ہر ایک شخص دوسرے سے اجنبی ہے ان سب لوگوں کو جمع کرنے والی ایک احمدیت ہے۔یہ عموماً ایسی مضبوط نہیں کیونکہ یہ اخلاص کو چاہتی ہے اور قربانی مانگتی ہے۔سابقہ رشتہ داریوں میں لوگ عموماً قربانی کرتے ہیں جو مجبوری سے ہوتی ہے مگر یہاں ایمان و اخلاص سے قربانی ہوتی ہے اور بعض اوقات لوگوں میں اس کی کمی ہو جاتی ہے اس لئے اتحاد کا قیام مشکل ہو جاتا ہے۔اور اگر غلطی ہو جائے تو پھر سنبھالنا مشکل ہو جاتا ہے۔بعض لوگ نیک نظر آتے ہیں مگر جب شادیوں وغیرہ کے معاملہ میں اختلاف پیدا