خطبات محمود (جلد 3) — Page 659
خطبات محمود ۶۵۹ ۱۴۵ چار سو یتامی کی پرورش قوم میں بہادری پیدا کرتی ہے ( فرموده یکم نومبر ۱۹۵۳ء) : یکم نومبر ۱۵۳ ۱۹۵۳ء حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے محترم عارف نعیم صاحب آف سائپرس کا نکاح محترمہ خدیجہ بیگم صاحبہ بنت مکرم محمد ابراہیم صاحب سے ایک ہزار روپے مہر پر پڑھا۔لے خطبہ مسنونہ کی تلاوت کے بعد فرمایا عام طور پر لوگ بیتائی کی پرورش نوکروں کے طور پر کرتے ہیں اور ان سے نوکروں کی طرح کام لیتے ہیں حالانکہ قرآن کریم کا منشاء یہ ہے کہ بتائی کی پرورش ایسے رنگ میں کی جائے جیسے اپنی اولاد کی کی جاتی ہے۔قرآن کریم نے بیتائی کی پرورش پر بہت زور دیا ہے یہی ایک چیز ہے جو اگر کسی قوم میں پائی جائے تو اس قوم کے افراد موت سے بے خوف ہو جاتے ہیں۔کیونکہ موت کے وقت انسان اپنی موت سے نہیں ڈرتا وہ جس چیز سے ڈرتا ہے وہ اپنے بیوی بچوں کا بیوہ اور یتیم رہ جاتا ہوتا ہے کہ میرے بعد ان کا کیا بنے گا۔لیکن اگر ہر شخص اپنے ارد گرد دیکھ رہا ہو کہ قوم اپنے تائی اور بیوگان کے بہترین انتظام سے غافل نہیں بلکہ ان کے ساتھ ہر شخص اپنی بہنوں اور اولاد کا سا سلوک کرتا ہے تو وہ موت سے بے خوف ہو جائے اور وہ قوم جس کے افراد موت سے نڈر ہو جا ئیں اسے مٹایا نہیں جا سکتا۔یورپین اقوام بھی اس حقیقت سے غافل نہیں کہ جس قوم کے افراد موت سے بے خوف نہ ہوں وہ زندہ نہیں رہ سکتی لیکن اس کے لئے انہوں نے شراب نوشی کو ترجیح دی ہے یہی وجہ