خطبات محمود (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 658 of 724

خطبات محمود (جلد 3) — Page 658

خطبات محمود ۲۵۸ جلد سوم سو دوست یاد رکھیں کہ ۲۸ دسمبر کی شام اور عشاء کے درمیان نکاحوں کا اعلان کر دیا جائے گا جو دوست مجھ سے نکاح پڑھوانا چاہتے ہیں وہ اپنے اپنے کاغذات تیار رکھیں اور ۲۸ دسمبر کو جمع کر کے دفتر پرائیویٹ سیکرٹری میں پہنچا دیں۔میں آج نکاحوں کا اعلان کر دیتا لیکن ایجاب و قبول میں اتنا وقت لگ جاتا کہ نہ صرف خطبہ اور نماز کے لئے وقت نہ بچتا بلکہ جلسہ کا کچھ وقت بھی اس میں صرف ہو جاتا اس لئے میں نے نکاحوں کا اعلان نہیں کیا۔ایک دو اعلانات ہوتے تو میں انہیں ان نکاحوں کے اعلانات کے ساتھ شامل کر لیتا۔ایسے موقع پر وقت نہایت قیمتی ہوتا ہے اور تھوڑا ہوتا ہے اس لئے ہمیں کوشش کرنی ہے چاہئے کہ اس سے ہم زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا ئیں۔الفضل ۱۸ جنوری ۱۹۵۳ء صفحه ۲)