خطبات محمود (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 619 of 724

خطبات محمود (جلد 3) — Page 619

خطبات محمود ۶۱۹ جلد سوم الرحیم نام کو لمبا کرنے کی وجہ سے نہیں کہا جاتا بلکہ اس لئے کہ اسے صرف اللہ نہیں کہہ سکتے۔اسی طرح عبد اللہ اور عبد الرحیم نام کو لمبا نہیں کیا گیا بلکہ اللہ اور رحیم چونکہ نہیں کہہ سکتے اس لئے عبد ساتھ لگایا گیا۔صالحہ صدر الجہاں بیگم یہ تین بالشت کا نام ہے لمبے نام رکھنے کا آج کل ایک غلط رواج پڑ گیا ہے۔جس کو دور کرنا چاہئے۔اس موقع پر میں ہدایت کرتا ہوں مرد اور عورتیں اپنے نام مختصر کریں جیسا کہ ابوبکر ایک مختصر نام ہے لیکن اگر شمس الہد کی بدر الدجی ابو بکر رکھا جائے تو یہ ڈیڑھ بالشت کا نام بن جائے گا۔رسول کریم الله کا نام محمد (ا) ہے لیکن اس مختصر نام میں جو خوبی ہے وہ کسی ڈیڑھ بالشت کے نام میں کہاں ہو سکتی ہے۔له الفضل ۳ جولائی ۱۹۴۵ء صفحه ۸ الفضل (۱۹ جولائی ۱۹۴۵ء صفحہ ۳)