خطبات محمود (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 445 of 724

خطبات محمود (جلد 3) — Page 445

خطبات محمود ۴۴۵ جلد سوم بعد ده نَتَوَكَّلُ عَلَیهِ کہتے ہیں یعنی ہم تو اللہ تعالیٰ پر توکل رکھتے ہیں۔غرض وہ ساری امیدوں کا پورا ہو نا خدا تعالٰی کی ذات سے وابستہ کر لیتے ہیں اور اس طرح ان میں وہ بدمزگی اور ناچاقی پیدا نہیں ہوتی جو اس اصل کو نظر انداز کرنے کی صورت میں پیدا ہو جاتی ہے۔غرض یہ ایک عظیم الشان مگر ہے جو شادی کے لئے بمنزلہ بنیاد ہے۔جو لوگ اس مگر پر عمل کریں گے ان کے خانگی امور میں کچھ نا اتفاقی نہیں آسکتی۔پس مومن مرد اور مئومنہ عورت کسی پر امید نہیں رکھتے وہ صرف خدا پر امیدیں رکھتے ہیں اور اسی صورت میں کامیابی ہوتی ہے۔له ابو راؤ ر كتاب النكاح باب في خطبة النكاح الفضل ۱۰ ستمبر ۱۹۳۷ء صفحہ (۴)