خطبات محمود (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 369 of 724

خطبات محمود (جلد 3) — Page 369

خطبات محمود ۳۶۹ ۹۵ جلد سوم میاں بیوی کے تعلق کی بنیاد تقویٰ پر ہونی چاہئے (فرموده ۹ - اگست ۱۹۳۵ء) خطبہ مسنونہ کی تلاوت کے بعد حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے فرمایا : اے اسلام نے اس اہم ضرورت کو جو گھروں میں قیام امن کے لئے ہے تمام مذاہب سے زیادہ بلکہ یوں کہنا چاہئے کہ صرف اسلام نے ہی اسے محسوس کیا ہے دوسرے کسی مذہب نے ادھر توجہ نہیں کی۔انسان ہر قسم کی تکلیف برداشت کر سکتا ہے۔لیکن وہ اپنے تمام کاموں کے لئے فرداً فرداً اتنا وقت نہیں دیتا جتنا وہ اپنے گھر میں دیتا ہے۔گو دن کے لحاظ سے گھر کا وقت کم ہوتا ہے لیکن اگر آدمی دوسرے کاموں کے اوقات کو گئے تو اسے معلوم ہو جائے گا کہ دوسرے کاموں کے اوقات کی نسبت گھر کا وقت زیادہ ہوتا ہے۔گھر سے باہر وہ ایک مرد سے ملے گا پھر دوسرے سے، افسروں سے بھی ملے گا اور ماتحتوں سے بھی، رشتہ داروں سے بھی ملاقات کرے گا اور محلہ کے لوگوں سے بھی مگر گھر میں صرف ایک شخصیت سے اس کا تعلق اور واسطہ ہو گا اور اسی کی خوبیوں یا نقائص پر اس کی نظر پڑے گی۔نقائص پر نظر پڑتا آدمی کی کمزوری کی وجہ سے ہوتا ہے۔جب کسی انسان میں کمزوری پیدا ہو جاتی ہے تو اس کی نگاہ خوبیوں پر کم پڑتی ہے اور نقائص پر زیادہ۔ایک دفعہ حضرت عیسی علیہ السلام اپنے حواریوں کے ساتھ کہیں جارہے تھے کہ راستہ میں ان کو ایک مرا ہو اکتا دکھائی دیا۔حضرت عیسی علیہ السلام کے حواریوں نے کہا اس سے سخت بدبو