خطبات محمود (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 14 of 724

خطبات محمود (جلد 3) — Page 14

خطبات محمود جلد سوم کو بہت وسیع کر دیا ہے اور بڑے بڑے مدراج بنا دیتے ہیں حتی کہ اللہ کا محبوب بلکہ اس سے بھی بڑھ کر اور درجہ دے دیا ہے۔آنحضرت ﷺ کی نسبت خدا تعالیٰ فرماتا ہے قُلْ إِن كُنتُم تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ لے لوگوں سے کہہ دو کہ اگر تم اللہ سے محبت کرنی ر چاہتے ہو تو میری اتباع کرو۔اس کا نتیجہ یہ ہو گا کہ اللہ تم سے محبت کرنے لگ جائے گا۔تو ایک انسان کا درجہ اتنا بلند ہے کہ نہ صرف وہ خدا کا محبوب ہے بلکہ جو اس کا غلام ہو وہ بھی اس کا محبوب بن جاتا ہے۔پس اس بلندی کے حاصل کرنے کے لئے بڑی محنت اور کوشش اور بہت سی قربانیوں، بڑے خطرات و تفکرات سے سامنا کرنا پڑتا ہے۔جس طرح بڑی جنگ کے وقت ایک جرنیل کو بہت ہوشیار رہنا پڑتا ہے اسی طرح انسانی زندگی کے رستہ میں جو جنگ کرنی پڑتی ہے اس کے لئے بھی بہت ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔اگر کوئی اس میں ہوشیار نہ رہے تو قدم قدم پر ایسی ٹھو کر لگتی ہے کہ چکنا چور کر دیتی ہے۔پھر جہاں خطرہ، خوف، مصائب اور تکالیف زیادہ ہوں وہاں تعاون، مدد اور نصرت کی بھی کی بڑی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ اگر ایسا نہ ہو تو اکثر موقع پر قدم لڑکھڑا جاتے ہیں اس لئے ضروری ہے کہ ہر ایک انسان کے لئے کوئی نہ کوئی مددگار بھی ہو اور مددگار بھی ایسا جس پر پورا بھروسہ اور اطمینان رکھا جاسکے۔لیکن اس میں مشکل یہ ہے کہ ہر ایک انسان سمجھ نہیں سکتا کہ میرے وہ کون سے دوست اور عزیز ایسے ہیں جن پر میں اس بات کا بھروسہ رکھ سکوں کہ مشکلات کے وقت میری مدد کریں گے کیونکہ سوائے اخلاص کے مدد ہو ہی نہیں سکتی۔بہت لوگ ہیں جو اپنے لئے دوستوں کو چاہتے ہیں مگر وہ ان کے دشمن نکل آتے ہیں۔بہت لوگ ہیں جو بعض کو اپنا دوست سمجھتے ہیں اور وہ بظاہر دوست ہی معلوم ہوتے ہیں مگر دراصل وہ دشمن ہوتے ہیں یا اگر وہ اپنی طرف سے دشمنی نہ بھی کریں لیکن وہ ایسے رنگ میں مدد دیتے ہیں کہ ان کی دوستی دشمنی ثابت ہو جاتی ہے۔کبھی تو ایسا ہوتا ہے کہ جس کو دوست سمجھا جاتا ہے وہ دوست ہوتا ہی نہیں دشمن ہوتا ہے یا پہلے تو دوست ہی ہوتا ہے مگر مصیبت کے وقت الگ ہو جاتا ہے اس کے لئے میں اپنے آپ کو کیوں مصیبت میں ڈالوں یا مصیبت کے وقت بھی دوست ہی ہوتا ہے اور مدد بھی کرتا ہے مگر اس کی مدد بجائے اس کے کہ کوئی فائدہ پہنچائے الٹا مصیبت کے بڑھانے کا کام کرتی ہے اس لئے کسی دوست اور مددگار کا انتخاب کرنا بہت مشکل