خطبات محمود (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 195 of 724

خطبات محمود (جلد 3) — Page 195

خطبات محمود ۱۹۵ ۵۶ جلد موسم مرد و عورت دونوں کی ذمہ داریاں برابر ہیں (فرموده جنوری ۱۹۲۵ء) جنوری ۱۹۲۵ء کو حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے حضرت مولانا سید محمد سرور شاہ صاحب کی صاحبزادی محترمہ سلیمہ بیگم صاحبہ کا نکاح محترم میاں عبد الرحیم خان صاحب ہزاروی سے تین ہزار روپے مہر پر پڑھا۔لے خطبہ مسنونہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔اس میں کوئی شک نہیں کہ مردوں کو ایک فضیلت اور افسری حاصل ہے اور قرآن کریم اور رسول کریم ﷺ کی تعلیم سے بھی ثابت ہوتا ہے کہ مردوں کو عورتوں پر فوقیت ہے اور ان کو ایک درجہ دیا گیا ہے لیکن صرف ما تحتی اس امر پر دلالت نہیں کرتی کہ عورتیں محض ما تحتی کے لئے ہی پیدا کی گئی ہیں اور ان کا کوئی حق ہی نہیں ہے کیونکہ ماتحتی بھی دو قسم کی ہوتی ہے ایک ماتحتی تو ماتحتی کے لئے ہی ہوتی ہے اور اس کا مقصد ہی یہی ہوتا ہے کہ وہ ہمیشہ ماتحت ہی رہے۔جیسے جانوروں کی ماتحتی ہے، گھوڑے ہیں، گدھے ہیں، گائے بکریاں ہیں ان کی ماتحتی کی اصل غرض ہی یہی ہے کہ وہ انسان کے ماتحت ہی رہیں تاکہ ان کی ماتحتی سے انسان سکھ اور آرام حاصل کریں۔خدا نے ان کو انسان کا مسخر بنایا ہے اور فرمایا ہے کہ ہم نے ان جانوروں کو تمہاری خدمت کے لئے پیدا کیا ہے اور تم کو ایسی طاقت دی ہے کہ تم ان پر حکومت اور افسری کر سکو۔اور ایک گھوڑا اور ایک گدھا یا مرغی وغیرہ جانور اس لئے انسان کے ماتحت نہیں کئے گئے کہ ان کی عقل کم ہے بلکہ محض انسان کے فائدے اور اس کے آرام اور سکھ کے لئے پیدا