خطبات محمود (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 175 of 724

خطبات محمود (جلد 3) — Page 175

خطبات محمود ۱۷۵ ۵۳ جلد سوم نکاح سے متعلق اسلامی احکام اور ان کے فوائد (فرموده ۳ جولائی ۱۹۲۳ء) ۳۰۔جولائی ۱۹۲۳ء کو بعد نماز عصر دولے نکاحوں کا اعلان فرمانے سے قبل حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے حسب ذیل خطبہ نکاح ارشاد فرمایا : خطبہ مسنونہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔نکاح کا معاملہ ایسا اہم معاملہ ہے کہ دنیا کے بہت سے کاروبار کی بناء اسی پر ہے اور در حقیقت کسی قوم کی ترقی اور تنزلی کا انحصار اس پر ہے کوئی قوم زندہ نہیں رہ سکتی، کوئی قوم کامیاب نہیں ہو سکتی اور کوئی قوم اپنا مدعا اور مقصد حاصل نہیں کر سکتی جب تک لامتناہی ترقی کرنے والا سلسلہ اولاد پیچھے نہیں چھوڑتی۔کیونکہ کوئی انسان خواہ کتنا ہی بڑا ہو جائے اور کتنی ہی ترقی کرے اگر اس کے بعد اس کے کام کو جاری رکھنے والے نہ ہوں تو اس کی تمام کوششیں اور تمام محنت ضائع ہو جاتی ہے اور اس کا ہونا نہ ہوتا برابر ہوتا ہے۔اپنی ذات میں کوئی شخص خواہ کتنی ہی ترقی کر جائے اگر اس کے بعد اس کی ترقی کو بڑھانے والا کوئی نہ ہو تو دنیا اور قوم کو اس سے کیا فائدہ پہنچ سکتا ہے۔چونکہ آئندہ کام کو جاری رکھنے والی اولاد ہی ہوتی ہے اس لئے تمام ترقیات کی جڑ نکاح ہے کیونکہ اس کے ذریعہ آئندہ نسل چلتی ہے جو پہلوں کی قائم مقام بنتی ہے اور خدا تعالٰی نے اس کے لئے ایسا سلسلہ رکھا ہے کہ مرد و عورت کے ملنے سے پیدا ہو۔کبھی ایسا نہیں ہوا کہ صرف مرد سے اولاد پیدا ہوئی ہو اور اگر بغیر مرد کے کسی عورت کے ہاں بچہ پیدا ہوا ہے تو بطور معجزہ اور زجر کے ہوا ہے جیسے حضرت مسیح پیدا ہو گئے اور بھی چند مثالیں ملتی ہیں۔