خطبات محمود (جلد 3) — Page 54
خطبات محمود ولد جلد سوم جائے۔ مثلاً اگر ایک شخص چاہتا ہے کہ اس کے کھیت میں موٹا دانہ نکلے تو وہ پہلے ہی دن اس کی بنیاد اچھی رکھے گا۔ بل اچھی طرح چلائے گا اور خوب پانی دے گا اور حفاظت کرے گا یہ نہیں کہ موٹا دانہ بغیر بنیاد اچھی کے لگ سکے۔ اسی غرض کی طرف اسلام نے متوجہ کیا ہے کہ نکاح اس لئے کیا جاتا ہے کہ اس سے انسان پیدا ہوں تو اچھے انسان پیدا کرنے کے لئے نکاح کے متعلق پہلے ہی اللہ تعالی فرماتا ہے اِتَّقُوا الله کے اللہ کا کا تقویٰ اختیار کرو۔ اگر تم تقویٰ اختیار کرو گے تو اچھے انسان پیدا ہوں گے۔ یہ ایک بڑا نکتہ ہے جو شخص اس کو سمجھ لے تو اس کے لئے بہت مفید ہو گا۔ لے تاریخ نکاح کا علم نہیں ہو سکا۔ ه الاحزاب : اے الفضل ۱۲- اپریل ۱۹۲۰ء صفحه ۶)