خطبات محمود (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 624 of 724

خطبات محمود (جلد 3) — Page 624

خطبات محمود (۱۳۴ چاند سوم دین کی خدمت میں ہی حقیقی عزت ہے (فرموده ۲۶ - اپریل ۱۹۴۷ء) ۲۶ - اپریل ۱۹۴۷ء بعد نماز مغرب حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے ملک فیض الرحمن صاحب فیضی ایم اے لیکچرار تعلیم الاسلام کالج بردار خورد ملک عبدالرحمن صاحب خادم گجرات کا نکاح محترمه وسیمہ بیگم صاحبہ بنت جناب سید ولی اللہ شاہ صاحب ناظر امور عامہ کے ساتھ مبلغ تین ہزار روپیہ مہر پر پڑھا۔اے خطبہ مسنونہ کی تلاوت کے بعد فرمایا : ہماری جماعت خدا تعالٰی کے ایک مامور کی قائم کردہ جماعت ہے جسے دین کی اہمیت اور اس کی عظمت کا سب سے زیادہ احساس ہونا چاہئے مگر مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ جماعت کے نوجوانوں کا ایک طبقہ اس اہمیت سے غافل ہوتا جا رہا ہے اور بجائے اس کے کہ وہ دین کی خدمت کو خدا تعالٰی کا ایک بہت بڑا انعام سمجھیں اور دنیا کی بڑی سے بڑی عزت کو بھی اس کے مقابلہ میں بالکل حقیر اور ذلیل سمجھیں دنیا کمانے کا احساس ان میں ترقی کرتا جا رہا ہے اور دین سے ایک قسم کی بے رغبتی ان میں پیدا ہو رہی ہے۔میں سمجھتا ہوں اس کی بڑی حد تک ذمہ داری ان لوگوں پر بھی عائد ہوتی ہے جو دینی کاموں میں اپنی زندگیاں بسر کرنے والوں کے مقابلہ میں دنیوی عزت و وجاہت رکھنے والوں کو اپنی مجالس میں اونچا مقام دیتے اور ان سے امتیازی سلوک روا رکھتے ہیں۔اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ نوجوان جو ابھی دین کے مغز سے ناواقف ہوتے ہیں یہ خیال کرنے لگ جاتے ہیں کہ اصل عزت اسی میں ہے کہ دنیا کمائی جائے اور اپنے