خطبات محمود (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 591 of 724

خطبات محمود (جلد 3) — Page 591

خطبات محمود ۵۹۱ جلد سوم قابل ہی نہیں پہلے ہی لوگ کہتے تھے کہ انہوں نے ایک بیمار عورت حضرت صاحب کے گھر میں بھیج دی ہے اب اگر میں گئی تو خاندان کی بدنامی ہوگی اور لوگ کہیں گے کہ ایک اور بیمار بھیج دی اور اس طرح یہ خاندان بیماروں کو بھیج کر بوجھ ڈالتا ہے۔شاہ صاحب نے آکر جب مجھے یہ بات بتائی تو میں نے ان سے کہا کہ اللہ تعالی کی طرف سے مجھے پہلے ہی یہ بتایا گیا ہے کہ پہلے کچھ مشکلات پیدا ہوں گی اس عرصہ میں اور بھی بہت سے لوگوں نے میرے اور ان کے خاندان کے متعلق خواب دیکھے جن میں اس امر کی طرف اشارہ تھا۔چنانچہ جب میں نے سید ولی اللہ شاہ صاحب کو بھیجا تو ان سے کہا تھا کہ پہلے برادرم سید حبیب اللہ شاہ صاحب سے لاہور میں ملتے جائیں۔(وہ میرے بچپن کے دوست ہیں اور بشری بیگم کے چچا) وہ جب سید حبیب اللہ شاہ صاحب کے ہاں پہنچے تو ان کے دل میں چونکہ فکر تھا کہ شاید میری بات نہ مانی جائے وہ کچھ افسردہ سید حبیب اللہ شاہ صاحب کی اہلیہ انگریز ہیں اور بڑی زیرک ہیں انہوں نے سید ولی اللہ شاہ صاحب کے چہرے کو دیکھ کر پہچان لیا کہ ان کو کوئی فکر ہے اور جب یہ غسل خانہ میں غسل کے لئے گئے تو انہوں نے اپنے میاں سے کہا کہ بھائی کے چہرے سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں کوئی فکر ہے آپ نے ان سے پوچھا کیوں نہیں؟ شاہ صاحب نے سنایا کہ جب میں نہا رہا تھا تو بھائی حبیب اللہ صاحب اپنی اہلیہ سے یہ معلوم کر کے غسل خانہ کے آگے آکر ٹہلنے لگے اور میں جب باہر آیا تو مجھ سے پوچھا کہ کیا بات ہے وہ ان کو یہ بات سنانے لگے تو سید حبیب اللہ شاہ صاحب نے کہا کہ مجھے تو پہلے ہی علم ہو چکا ہے کہ یہی بات ہے کیونکہ آپ کے غسل خانہ سے نکلنے سے قبل میں نے کشفا دیکھا کہ بشری بیگم سفید لباس میں ملبوس میرے سامنے کھڑی ہے اور حضور کو بھی دیکھا کہ قریب ہی ایک طرف کھڑے ہیں اور یہ القاء ہوا کہ " بشری بیگم صاحبہ حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ کے لئے ہیں نیز شاہ صاحب نے بتایا کہ جب میں بھائی حبیب اللہ صاحب سے مشورہ کرنے کے بعد جہلم پہنچا تو چونکہ میری آمد اچانک تھی ہمشیرہ زہرہ بیگم لڑکی کی والدہ بہت خوش ہو ئیں اور ملتے ہی سنایا کہ خدا کی قسم آج ہی میں نے تین چار گھنٹے قبل خواب میں دیکھا کہ آپ آئے ہیں اور آپ کے ہاتھ میں شہد ہے اور آپ نے کہا کہ یہ شہر میں آپ کے لئے لایا ہوں اور یہ کہ آپ کے والدین بھی (جو ان کے پھوپھا اور پھوپھی ہیں) وہ بھی کمرے میں موجود ہیں پھوپھی صاحبہ کہتی ہیں کہ اس شہد میں میرا بھی حصہ ہے میرا حصہ محفوظ رکھنا۔اس کے ساتھ ہی دیکھا کہ شہد کی مکھیاں بھی پیچھے پیچھے اڑتی آرہی ہیں اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ