خطبات محمود (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 581 of 724

خطبات محمود (جلد 3) — Page 581

۵۸۱ ۱۲۷ خطبات محمود حضرت سیده مهر آیا کا خطبہ نکاح (فرموده ۲۴ جولائی ۱۹۴۴ء) ۲۴۔جولائی ۱۹۴۴ء بعد نماز عصر مسجد مبارک قادیان میں حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے حضرت سیدہ بشری بیگم صاحبہ بنت محترم سید عزیز اللہ شاہ صاحب مرحوم کے ساتھ اپنے نکاح کا ایک ہزار روپیہ مہر پر اعلان فرمایا۔لے دنیا میں بعض اعمال بظاہر متفرق کڑیاں معلوم ہوتے ہیں اور بعض اعمال ایک زنجیر کی طرح چلتے ہیں۔آج جس واقعہ کا میں ذکر کرتا ہوں وہ بھی اسی زنجیر کی ایک کڑی ہے۔آج سے ۳۸ سال قبل ایک واقعہ یہاں ہوا تھا۔ہمارا ایک چھوٹا بھائی تھا جس کا نام مبارک احمد تھا اس کی قبر بہشتی مقبرہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مزار کے مشرق کی طرف موجود ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو وہ بہت ہی پیارا تھا۔مجھے یاد ہے جب ہم چھوٹے ہوتے تھے ہمیں مرغیاں پالنے کا شوق پیدا ہوا کچھ مرغیاں میں نے رکھیں، کچھ میر محمد اسحاق صاحب مرحوم نے رکھیں اور کچھ میاں بشیر احمد صاحب نے رکھیں اور بچپن کے شوق کے مطابق صبح ہی صبح ہم جاتے ، مرغیوں کے ڈربے کھولتے، انڈے گنتے اور پھر فخر کے طور پر ایک دوسرے سے مقابلہ کرتے کہ میری مرغی نے اتنے انڈے دیتے ہیں اور میری نے اتنے۔ہمارے اس شوق میں مبارک احمد مرحوم بھی جا کر شامل ہو جاتا۔اتفاقاً ایک دفعہ وہ بیمار ہو گیا اس کی خبر گیری سیالکوٹ کی ایک خاتون کرتی تھیں جن کا عرف دادی پڑا ہوا تھا ہم بھی اسے دادی ہی کہتے تھے اور دوسرے سب لوگ بھی۔حضرت خلیفہ اول اسے دادی کہنے پر بہت چڑا