خطبات محمود (جلد 3) — Page 569
خطبات محمود ۵۶۹ جلد سو شخص کرتے ہیں جو ان کے عمل کے مطابق نہیں ہو تیں یا ان کے دلوں میں امنگیں تو ہوتی ہیں مگر ان امنگوں کو ان کے اعمال سے کوئی مناسبت نہیں ہوتی اور یا پھر ایسے لوگ پائے جاتے ہیں جن کے دلوں میں کوئی امنگ ہی نہیں ہوتی اور اس طرح وہ تباہ ہو جاتے ہیں۔حالانکہ جس کے دل میں امنگ نہیں وہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا۔اور جس کی امنگ اس کے عمل کے مطابق نہیں وہ بھی کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا۔پس اللہ تعالٰی فرماتا ہے وَلْتَنْظُرُ نَفْسُ مَا قَدَّمَتْ لِغَدٍ امیدوں کو تم چھوڑو نہیں بلکہ غد کے متعلق تم ہمیشہ امیدیں لگاؤ اور ان کے مطابق عمل بھی کیا کرو۔اور اگر آج تم امیدیں لگا بیٹھتے ہو اور ان کے مطابق عمل کرتے ہو تو تمہیں پھر بھی یہ یاد رکھنا چاہئے کہ اِنَّ اللهَ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ مستقبل تمہارے ہاتھ میں نہیں بلکہ خدا کے ہاتھ میں ہے۔پس جس کے ہاتھ میں مستقبل ہے تم بھی اس کے ہاتھ میں اپنا ہاتھ دے دو تاکہ وہ مستقبل تمہاری امیدوں اور خواہشوں کے مطابق بنا دے۔اگر تم خدا تعالی کو اپنا بنا لو گے تو تمہاری امنگ اور تمہارا عمل دونوں یکساں ہو جائیں گے۔یہ نہیں ہو گا کہ تمہارا عمل کہیں پڑا رہے اور تمہاری امنگ کہیں بھاگی جارہی ہو۔ه م م م م فریقین کا تعین نہیں ہو سکا۔الحشر : 19 الحشر : ۱۹ الفضل ۲۳ اکتوبر ۱۹۴۲ء صفحه ۴۰۳