خطبات محمود (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 523 of 724

خطبات محمود (جلد 3) — Page 523

خطبات محمود ۵۲۳ جلد سوم اسلام نے تجرد کو نا پسندیدہ قرار دیا ہے (فرموده ۲۲ - مارچ ۱۹۴۰ء) ۲۲۔مارچ ۱۹۴۰ء کو خطبہ جمعہ سے قبل حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے مسجد نور میں اپنی دو صاحبزادیوں امتہ الرشید بیگم صاحبہ اور امتہ العزیز بیگم صاحبہ کے نکاحوں کا ایک ایک ہزار روپیہ مهر پر اعلان فرمایا : اے خطبہ مسنونہ کی تلاوت کے بعد فرمایا : خطبہ جمعہ شروع کرنے سے پہلے میں دو نکاحوں کا اعلان کرنا چاہتا ہوں مگر اس سے قبل میں منتظمین پر اظہار افسوس کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے عورتوں کے لئے پردہ وغیرہ کا کوئی انتظام نہیں کیا۔وہ جانتے ہیں کہ ہماری عورتوں میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے کافی بیداری ہے اور وہ حتی الوسع کسی جلسه یا خطبہ کے موقع کو جانے نہیں دیتیں ایسی صورت میں ان کے لئے انتظامات کو فراموش کر دینا بہت ہی افسوس کی بات ہے۔وہ اپنے اخلاص اور جوش کی وجہ سے موقع کو چھوڑ بھی نہیں سکتیں اور انتظام نہ ہونے کی وجہ سے تکلیف اٹھاتی ہیں اور یوں بھی جماعت احمدیہ کی معزز مستورات کے بیٹھنے کے لئے مناسب انتظام کا نہ ہونا اپنوں اور پراؤں کے سامنے شرمندگی کا موجب ہے۔ہماری جماعت پچاس سال سے قائم ہے اور اس عرصہ میں پچاسوں ہی مرتبہ اس بات کا تجربہ ہوچکا ہے مگر پھر بھی اس کو بھول جانا میری سمجھ اور عقل سے باہر ہے۔یوں تو ہماری مستورات ہر جمعہ میں آتی ہیں مگر بالخصوص جب جلسہ ہو تو اس موقع پر تو ضرور ہی پہنچتی ہیں اس لئے اس موقع پر اگر اور نہیں تو سامنے کی طرف ہی قناتیں لگا دینی چاہئیں تھیں تا