خطبات محمود (جلد 3) — Page 493
خطبات محمود ۴۹۳ 117 جلد سوم قرآنی شریعت نہایت پاک و مطهر ہے (فرموده ۱۵- اپریل ۱۹۳۹ء) ۱۵- اپریل بعد نماز عصر مسجد اقصیٰ میں حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے حضرت میر محمد اسماعیل صاحب کی صاحبزادی امتہ اللہ بیگم صاحبہ کے نکاح کا پیر صلاح الدین صاحب بی اے کے ساتھ اڑھائی ہزار روپیہ مہر پر اعلان فرمایا۔اے خطبہ مسنونہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :- ایک زمانہ عرب پر ایسا آیا ہے کہ رسم و رواج کی پابندیوں میں وہ ایسے جکڑے گئے تھے کہ گویا وہ قیدی تھی صرف اتنا فرق تھا کہ آج کل کے قیدیوں کی طرح وہ چار دیواری میں بند نہ تھے مگر ان کی وہ قید چار دیواری کی قید سے بھی زیادہ سخت تھی۔کیونکہ آج کل کے قیدی جن کمروں میں بند ہوتے ہیں ان کی دیواریں تو آخر ان سے چند گز کے فاصلہ پر ہی ہوتی ہیں مگر وہ جو اپنے جسم میں قیدی تھے ان کی قید تو قید خانہ سے بھی سخت تھی اور ان کی ان جکڑ بندیوں اور قیدوں سے جو اپنی انتہاء کو پہنچ چکی تھیں رسول کریم ﷺ نے آکر ان کو آزاد کر دیا اور وہ غلامی اور قید جو ان کی جائز آزادی کو تلف کئے ہوئے تھی اس کو یک دم اڑا دیا اور ان قیود کی جگہ ایک ایسا نیا قانون ان کو مل گیا جو انسانی جذبات کے مناسب حال اور کامل آزادی دینے والا تھا۔۔در حقیقت آزادی اور غلامی میں قید و بند کا فرق نہیں کیونکہ وہ شخص جس کو ہم غلام کہتے ہیں اس کو بھی کچھ نہ کچھ آزادیاں ہوتی ہیں اور جسے ہم آزاد کہتے ہیں در حقیقت اس کے اوپر