خطبات محمود (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 456 of 724

خطبات محمود (جلد 3) — Page 456

خطبات محمود ۴۵۶ 101 جلد سوم نکاح کے نتائج کا علم خدا تعالیٰ ہی کو ہوتا ہے فرموده ۷۔جنوری ۱۹۳۸ء) ۷۔جنوری ۱۹۳۸ء حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے ڈاکٹر حشمت اللہ صاحب کی بھتیجی ناصرہ بیگم کے نکاح کا اعلان محمد رفیق صاحب ولد شیخ محمد ابراہیم صاحب کانپوری سے فرمایا۔خطبہ مسنونہ کی تلاوت کے بعد فرمایا : انسانی زندگی اور انسانی طاقتیں ایسی محدود چیزیں ہیں کہ اپنی ذات میں وہ کوئی بھی حیثیت نہیں رکھتیں۔کسی شاعر نے کہا ہے۔آدمی بلبلا ہے پانی کا در حقیقت سمندر کے مقابلہ میں جو بلبلا کی حیثیت ہوتی ہے انسان کی خدا تعالیٰ کی ازلی ابدی ہستی کے مقابلہ میں اتنی بھی وقعت نہیں۔انسان کی زندگی زیادہ سے زیادہ سو سال ہوتی ہے پھر اس میں بعض اوقات خوشی کی گھڑیاں اسے میسر آتی ہیں اور بعض اوقات رنج کی اور خوشی کی گھڑیوں کے مقابلہ میں رنج کی چھوٹی گھڑیاں اسے لمبی نظر آتی ہیں اور خوشی کی گھڑیاں مختصر۔انسان میں قدرتی طور پر یہ خواہش ہوتی ہے کہ اس پر ہمیشہ خوشیوں کی گھڑیاں آئیں رنج کی گھڑیاں نہ آئیں۔پھر زندگی کا بہت سا حصہ انسان ادھر ادھر کی باتوں میں صرف کر دیتا ہے بعض آدمی ایک جگہ پر بیٹھ کر باتیں شروع کر دیتے ہیں تو ایسے منہمک ہو جاتے ہیں کہ سارا دن اسی میں ضائع کر دیتے ہیں اور جب انہیں آگاہ کیا جائے تو کہتے ہیں او ہو اس قدر جلدی دن گزر گیا دل تو ابھی اور باتیں سننے سنانے کو چاہتا ہے۔برسات کے دنوں میں لوگ گھروں میں پکوان