خطبات محمود (جلد 3) — Page 451
خطبات محمود ۴۵۱ ۱۱۰ جلد سوم میاں بیوی کے تعلقات کا اثر ہزاروں سال تک چلتا ہے ۱۷- و فرموده ۱۷- دسمبر ۱۹۳۷ء) دسمبر ۱۹۳۷ء بعد نماز عصر حضرت خلیفہ ! المسیح الثانی نے نے سید منظور علی شاہ صاحب خلف حضرت سید محمد علی شاہ صاحب قادیان کی لڑکی مسعودہ بیگم کا نکاح سید مقبول احمد صاحب ہوشیار پوری کے ساتھ آٹھ ہزار روپیہ مہر پر پڑھا۔ خطبہ مسنونہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :- نکاح کے بارے میں ہماری شریعت نے اور ہمارے رسول کریم ال نے جو ہدایات دی ہیں وہ ایسی کامل اور اس قدر مکمل ہیں کہ جو شخص ان پر عمل کرے وہ ہر قسم کی تکالیف سے بچ سکتا ہے بلکہ حق تو یہ ہے کہ جن آیات کا انتخاب اس موقع کے لئے آنحضرت ﷺ نے فرمایا ہے وہ اپنے اندر اتنی ہدایات رکھتی ہیں کہ ان میں سے اگر ایک ہدایت کو ہی لے لیں تو اس میں دنیا کی زندگی میں وہی خضر راہ بن سکتی ہے ۔ مثلاً ان آیات میں سے ایک آیت نہیں بلکہ ایک آیت کا حصہ یہ ہے کہ وَلَتَنْظُرْ نَفْسٌ مَا قَدَّمَتْ لِغَدٍ وَاتَّقُوا اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ ۔ لے اس آیت میں نہایت لطیف اور نہایت جامع ہدایت فرمائی گئی ہے۔ دنیا میں بعض کام ایسے ہوتے ہیں جو آج ہی ختم ہو جاتے ہیں مگر ان میں بھی انسان ممکن احتیاط سے کام لیتا ہے مثلاً پھلوں میں سے بعض پھل جلدی خراب ہو جاتے ہیں اور چند گھنٹوں زیادہ دیر تک نہیں رہ سکتے۔ بے دانہ دانہ یعنی گول توت ہیں یہ ایسی چیز ہے جو چند ہی گھنٹے سکتی ہے۔ اگر صبح کو درخت سے اتارا جائے تو شام تک اس کے ذائقہ میں فرق آجاتا ہے۔ مگر سے ره