خطبات محمود (جلد 3) — Page 445
خطبات محمود ۴۴۵ جلد سوم بعد وہ نَتَوَ كُل عَلَيْهِ کہتے ہیں یعنی ہم تو اللہ تعالیٰ پر توکل رکھتے ہیں۔ غرض وہ ساری امیدوں کا پورا ہونا خدا تعالی کی ذات سے وابستہ کر لیتے ہیں اور اس طرح ان میں وہ بد مزگ ل پیدا نہیں ہوتی جو اس اصل کو نظر انداز کرنے کی صورت میں پیدا ہو جاتی ہے۔ غرض یہ ایک عظیم الشان گر ہے جو شادی کے لئے بمنزلہ بنیاد ہے ۔ جو لوگ اس گھر پر عمل کریں گے ان کے خانگی امور میں کچھ نا اتفاقی نہیں آسکتی۔ پس مومن مرد اور مومنہ عورت کسی پر امید نہیں رکھتے وہ صرف خدا پر امیدیں رکھتے ہیں اور اسی صورت میں کامیابی ہوتی ہے۔ الفضل ۱۰۔ ستمبر ۱۹۳۷ء صفحہ ۴) له ابو راؤ ر كتاب النكاح باب في خطبة النكاح