خطبات محمود (جلد 3) — Page 365
خطبات محمود ۳۶۵ ۹۴ جلد سوم انتخاب زوج کے معاملہ میں دین کو ترجیح دینے کی نصیحت (فرموده ۲۶ - جولائی ۱۹۳۵ء) ۲۷۔ جولائی ۱۹۳۵ء حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے چوہدری سردار احمد صاحب کے نکاح کا اعلان فرمایا۔ خطبہ مسنونہ کی تلاوت کے بعد فرمایا : دنیا کو عربی زبان کے محاورہ میں کھیتی سے مشابہت دی گئی ہے اور اس میں کوئی شبہ نہیں کہ انسانی فطرت پر غور کر کے ہم یقینی طور پر اس نتیجہ پر پہنچتے ہیں کہ انسان کو بہت سی مشابہت کھیتی یا باغ سے ہے۔ اچھا باغبان یا اچھا انسان کبھی اس طرح نہیں کرتا کہ خراب بیج بوئے، پانی دے لیکن جب کھیتی تھوڑی بہت اگ آئے تو اس وقت اچھا پیج تلاش کرنے کی کوشش کرے ۔ ہر وہ کسان یا باغبان جو اچھے بیج کے حصول کے لئے کھیتی کے اگ آنے پر کوشش کرتا ہے وہ کبھی اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔ اچھا کھیتی ہونے اور اچھا باغ لگانے کے لئے اچھے بیج اور اچھی زمین کی ضرورت ہوتی ہے پھر اس کے بعد محنت اور کوشش اچھا نتیجہ پیدا کر سکتی ہے۔ چونکہ انسان کو کھیتی سے مشابہت حاصل ہے اس لئے جس طرح ظاہری کھیتی کے لئے اچھے بیچ اور اچھی زمین کی ضرورت ہوتی ہے اسی طرح شادی بیاہ کے معاملہ میں ہمیشہ اچھے مرد اور اچھی عورت کا انتخار کا انتخاب کیا جانا چا۔ انا چاہئے۔ ایک دفعہ رسول کریم اللہ کے حضور ایک شخص نے ذکر کیا کہ وہ شادی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔ آپ نے فرمایا دنیا میں کوئی مال کے لئے شادی کرتا ہے اور کوئی جمال اور حسب و نسب کے لئے لیکن میں کہتا ہوں کہ عَلَيْكَ بِذَاتِ الدِّينِ