خطبات محمود (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 347 of 724

خطبات محمود (جلد 3) — Page 347

خطبات محمود جلد سوم ہیں جیسے کہ ہم اور اس لحاظ سے انگریز ہدایت پاسکتے ہیں لیکن مغربیت ہدایت نہیں پاسکتی وہ شیطان کا ہتھیار ہے اور جب تک اسے توڑا نہیں جائے گا دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کی اولاد میں سے اگر کوئی شخص مغربیت کی نقل کا ذرہ بھی مادہ اپنے اندر رکھتا ہے تو وہ مسیح موعود کا حقیقی بیٹا نہیں کہلا سکتا کیونکہ اس نے اس آواز کو نہیں سنا جسے پھیلانے کے لئے حضرت مسیح موعود مبعوث ہوئے۔پس میں وضاحت سے ان کو یہ پیغام پہنچاتا ہوں اور وضاحت سے ہر ایک کو ہوشیار کرتا ہوں کہ میں ہر ایسے خیال اور ہر ایسے شخص سے بیزار ہوں جس کے دل میں مغربیت کی نقل کا ذرہ بھی مادہ پایا جاتا ہے اور جو دین کی خدمت کرنے کے لئے تیار نہیں خواہ وہ میرا بیٹا ہو یا میرے کسی عزیز کا۔لیکن میں نے ہمیشہ یہ دعا کی ہے اور متواتر کی ہے کہ اگر میرے لئے وہ اولاد مقدر نہیں جو دین کی خدمت کرنے والی ہو تو مجھے اولاد کی ضرورت نہیں اور میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالی مجھے اس دعا کی آخر دم تک توفیق عطا فرمائے۔ہمارے سامنے ایک فتنہ ہے اتنا بڑا فتنہ کہ اس کے برابر دنیا میں اور کوئی فتنہ نہیں اگر ہم اس کام کی سرانجام دہی کے لئے کھڑے نہیں ہو جاتے اور اس فتنہ کے مقابلہ کی ضرورت دلوں میں محسوس نہیں کرتے تو میں سمجھ نہیں سکتا کہ ہم دنیا میں ذرہ سی عزت کے بھی مستحق ہو سکتے ہیں۔اس وقت اسلام کے مقابل پر بیسیوں جھنڈے بلند ہیں جب تک وہ تمام جھنڈے سرنگوں نہیں ہو جاتے، جب تک تثلیث کا جھنڈا سرنگوں نہیں ہو جاتا، جب تک بت پرستی کا جھنڈا سرنگوں نہیں ہو جاتا، جب تک اسلام کے سوا باقی تمام جھنڈے سرنگوں نہیں ہو جاتے، جب تک سب دنیا میں تکبیر کے نعرے بلند نہیں ہو جاتے ہم کبھی اپنے فرائض کو پورا کرنے والے سمجھے نہیں جاسکتے۔یہ وہ چیز ہے جس کو میں آج پیش کرتا ہوں اور اگر چہ میں پہلے بھی اسے پیش کرتا رہا ہوں لیکن کچھ دنوں سے ایک طاقت مجھے مجبور کر رہی ہے کہ میں واضح طور پر پھر یہ بات پیش کردوں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو خدا تعالٰی نے الہاماً فرمایا ہے۔سلام على إِبْرَاهِيمَ مَا فَيْنَاهُ وَنَجَيْنَاهُ مِنَ الْغَمَ - تَفَرَّدْنَا بِذَالِكَ فَاتَّخِذُوا مِنْ مَّقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلَّى الله ابراہیم یعنی مسیح موعود پر خدا تعالیٰ کی طرف سے سلامتی ہو۔صافيناۃ ہم نے اسے اپنے لئے خالص کر لیا وَ نَجَيْنَاهُ مِنَ الْغَم اور ہم نے اسے غم سے نجات دی تَفَر دُنَا بِذَالِکَ یہ