خطبات محمود (جلد 3) — Page 336
خطبات محمود ۳۳۶ ۹۱ جلد سوم حضرت مسیح موعود کے خاندان کی اہم ذمہ داریاں ( فرموده ۲- جولائی ۱۹۳۴ء) حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے ۲ جولائی ۱۹۳۴ء کو صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب کا نکاح صاحبزادی منصورہ بیگم صاحبہ بنت نواب محمد علی خان صاحب کے ساتھ اور صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب ابن حضرت مرزا شریف احمد صاحب کا نکاح اپنی صاحبزادی ناصرہ بیگم صاحبہ کے ساتھ پڑھا ہے خطبہ مسنونہ کی تلاوت کے بعد فرمایا : اللہ تعالی قرآن کریم میں انسانی پیدائش کے متعلق فرماتا ہے وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ اِلَّا لِيَعْبُدُونِ سے یعنی میں نے جن و انس کو کو صرف ایک مقصد کے لئے پیدا پیدا کیا کیا ہے ہے : جو یہ ہے کہ وہ میرے عبد بن جائیں۔ صفات الہیہ کو اپنے اندر داخل کرلیں اور میرے مظہر کامل ہو جائیں گویا ان میں سے ہر شخص باوجود بندہ ہونے کے خدا تعالیٰ کا ظل ہو جو سطح زمین پر چل پھر رہا ہو ۔ ایسے لوگ جنہیں خدا تعالیٰ کی ذات پر یقین نہیں کہا کرتے ہیں کہ خدا کہاں ہے ہمیں دکھا دو اور کئی مومن حیران ہو کر پوچھا کرتے ہیں کہ اس سوال کا کیا جواب ہے حالانکہ اگر وہ صحیح معنوں میں مومن ہوں تو اس سوال کا جواب وہ خود بن جائیں کیونکہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے میں نے ہر انسان کو اپنا ظل بننے کے لئے پیدا کیا ہے۔ پس ہر کامل مومن خدا تعالی کا ظل اور خلیفہ اللہ ہے اس کے ہوتے ہوئے کوئی شخص یہ سوال ہی نہیں کر سکتا کہ خدا دکھا دو کیونکہ اس کی موجودگی میں یہ سوال بالکل بے معنی ہے ۔ جب سورج چڑھا ہوا ہو تو کون کہا کرتا ہے کہ مجھے