خطبات محمود (جلد 3) — Page 329
خطبات محمود ۳۲۹ ۸۹ جلد سوم بعض مخلصین کا ذکر فرموده ۱۱- جون ۱۹۳۴ء) ۱۱- جون ۱۹۳۴ء بعد نماز عصر حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے چوہدری برکت علی خان صاحب آڈیٹر صد را مجمن احمدیہ کی لڑکی حمیدہ بیگم کا نکاح محمد اسماعیل صاحب کے بیٹے سے پڑھا۔خطبہ مسنونہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :- گلے کی تکلیف کی وجہ سے میں زیادہ نہیں بول سکتا اور میں نے اس نکاح کا اعلان خود کرنا اس لئے منظور کر لیا تھا کہ میری نگاہ میں فریقین مخلص احمدی ہیں۔چوہدری برکت علی صاحب جن کی لڑکی کا نکاح ہے۔بچپن سے قادیان آئے اور ان چند اشخاص میں سے ہیں جو محبت، کوشش اور اخلاص سے کام کرنے والے ہیں اور جن کے سپرد کوئی کام کر کے پھر انہیں یاد دہانی کی ضرورت نہیں ہوتی۔ان افراد میں سے ایک فرد عبدالرحیم صاحب مالیر کوٹلوی مرحوم تھے وہ میرے ہم جماعت تھے۔نواب محمد علی خاں صاحب قادیان میں آمد کے ساتھ جن دو لڑکوں کو لائے تھے ان میں سے ایک وہ تھے۔میرا ان کے متعلق ہمیشہ یہ تجربہ رہا کہ جس کام پر وہ لگے اسے تندہی اور انہماک سے کیا کہ اس طرح اپنا کام بھی کم لوگ کرتے ہیں۔کوئی کام بیاہ شادی کا یا پبلک سے تعلق رکھنے والا کسی کا ہوتا اس میں منتظم بن جاتے اور خوب سرگرمی سے کرتے۔دوسرے اس رنگ میں کام کرنے والے شیخ عبدالرحمن صاحب قادیانی ہیں۔رفاہ عام کا کوئی کام ہو نہایت بشاشت استقلال اور شوق سے کرتے ہیں۔عام پبلک کاموں میں تو میں نے چوہدری برکت علی صاحب کو نہیں دیکھا مگر جن کاموں پر ان کو لگایا گیا ان کے متعلق میرا ذاتی تجربہ اور