خطبات محمود (جلد 3) — Page 326
خطبات محمود ٤ سیالکوٹ کا ایک نیک خاندان (فرموده ۱۹ - اکتوبر ۱۹۳۳ء) ۱۹ اکتوبر ۱۹۳۳ء حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے بوجہ علالت اندرون قصر خلافت عبد الجلیل صاحب پسر میر حامد شاہ صاحب مرحوم کا رضیہ بیگم بنت سید حبیب اللہ شاہ صاحب سے نکاح پڑھا۔خطبہ مسنونہ کی تلاوت کے بعد فرمایا : شادی کے متعلق اسلام نے جس تفصیل کے ساتھ ہدایات دی ہیں وہ اختصار کے ساتھ بیان کرنا بھی میرے لئے صحت کی موجودہ حالت میں مشکل ہے لیکن اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے کہ جس نکاح کا اعلان میں اس وقت کر رہا ہوں وہ ایسے دو خاندانوں سے تعلق رکھتا ہے جو اپنے ذاتی تعلق کے لحاظ سے اور جماعت کے تعلق کے لحاظ سے خصوصیت رکھتے ہیں۔میں کچھ بیان کرنا چاہتا ہوں جس عزیز کا نکاح ہے وہ میر حامد شاہ صاحب کے لڑکے ہیں جن کے خاندان کے ساتھ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے بہت پرانے تعلقات ہیں۔دوسرے خاندان کو مجھ سے ذاتی تعلق ہے یعنی اس خاندان میں میری اپنی شادی ہوئی ہے اس لئے باوجود اس بات کے کہ میری صحت کی نادرستی کی وجہ سے کچھ کہنا مشکل ہے تاہم کچھ بیان کرتا ہوں۔میر حامد شاہ صاحب کے جماعت میں خصوصیت رکھنے کے علاوہ ان کے والد حکیم حسام الدین صاحب کے ساتھ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اس وقت سے واقفیت جب کہ آپ اپنے والد کے بار بار کے تقاضے سے تنگ آکر ملازمت کے لئے سیالکوٹ تشریف