خطبات محمود (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 308 of 724

خطبات محمود (جلد 3) — Page 308

محمود ۸۲ جلد سوم قادیان میں نکاح پڑھانے کی غرض فرموده ۸ - اپریل ۱۹۳۱ء بمقام مسجد مبارک قادیان) - اپریل بعد نماز عصر خطبہ مسنونہ کی تلاوت کے بعد دو نکاحوں اے کا اعلان کرتے ہوئے حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے فرمایا : میں اس وقت دو نکاحوں کا اعلان کرنا چاہتا ہوں لیکن گلے میں چونکہ خراش زیادہ ہے اس لئے میں لمبا خطبہ نہیں پڑھ سکتا۔ان آیات میں جو ابھی میں نے پڑھی ہیں وہ ساری باتیں بیان کر دی گئی ہیں جن کا خیال رکھنا ضروری ہوتا ہے۔یہاں مسجد مبارک میں نکاح پڑھانے کی اصل غرض یہ ہوتی ہے کہ وہ مسجد جس کے متعلق اللہ تعالٰی کا الہام ہے محلُّ امْرِ مُبَارَكِ گل يُجْعَلُ فِيهِ - سے یعنی جو کام اس مسجد میں کیا جائے گا مبارک ہو گا اس میں نکاح ہونا خیر اور برکت کا موجب ہو اور یہ بھی غرض ہوتی ہے کہ تا اس مقام کے رہنے والے لوگ جسے روحانی سلسلہ کا مرکز اور ایک مامور کا مقام ہونے کا فخر حاصل ہے دعا کریں کہ اللہ تعالٰی نکاح میں برکت ڈالے۔پس اس وجہ سے اس مسجد میں میں اس وقت دو نکاحوں کا اعلان کرتا ہوں۔الفضل ۱۴ اپریل ۱۹۳۱ء صفحہ ۶) اے فریقین کا تعین نہیں ہو سکا۔کے تذکرہ صفحہ ۳۵۲۹۰۶- ایڈیشن چهارم