خطبات محمود (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 288 of 724

خطبات محمود (جلد 3) — Page 288

خطبات محمود ۲۸۸ جلد سوم کر کے انسان بھی غنی بن سکتا ہے اور صد سے زوجیت کا تعلق پیدا کر کے صدر بھی بن سکتا ہے۔کسی کو اس بات سے متعجب نہیں ہونا چاہئے۔روحانیت کے لحاظ سے انسان کو خدا تعالیٰ سے زوجیت کا تعلق ہوتا ہے اور عرفان کے لحاظ سے انسان خدا کا زوج ہوتا ہے ایسا ہی تعلق وحی الہی سے اسی طرح وہ روحانیت قائم کرتا ہے جس طرح مرد کا نطفہ بقائے نسل کا موجب ہوتا ہے۔انہی معنوں میں صوفیاء نے لکھا ہے کہ کامل انسان کے لئے مریمی صفت کا پیدا ہونا ضروری ہے سے یعنی وہ انسان کہہ سکے کہ اس نے براہ راست خدا تعالٰی سے فیض حاصل کیا۔یہاں براہ راست سے میری مراد وہ نہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بیان فرمائی ہے بلکہ یہ ہے کہ انسان کے فیض سے نہیں بلکہ خدا تعالیٰ کے فیض سے روحانیت میں ترقی کرے۔الفضل ۲۲ اپریل ۱۹۳۰ء صفحه ۷۰۶) له الفضل ۱۶ مئی ۱۹۳۰ء صفحه ۲ لے علامہ زمخشری نے تفسیر کشاف جلد اصفحہ ۴۲۶ (مطبوعہ لبنان) پر لکھا ہے۔معناه ان كل مولود" يطمع الشيطن فى اغوائه الا مريم وابنها۔۔۔۔۔و كذلك كل من كان في صفتهما" کہ شیطان ہر بچہ کو گمراہ کرنا چاہتا ہے سوائے مریم اور ابن مریم کے۔اسی طرح ہر وہ بچہ بھی (شیطان سے بچ جاتا ہے) جو مریم اور ابن مریم کی صفت پر ہو۔