خطبات محمود (جلد 3) — Page 277
خطبات محمود ۲۷۷ جلد سوم - فعل سے واقف نہیں ہوتا۔طیور حقائق و معارف نہیں سمجھ سکتے۔مگر انسان سمجھتا ہے کہ وہ جو کچھ کر رہا ہے اس کی غرض کیا ہے تو پہلے انبیاء زندگی تو بے شک پیدا کرتے تھے مگر حقیقت سے آگاہ نہیں کرتے تھے اور نبی کریم ﷺ نے آکر انسانیت کی زندگی بخشی اور اس لئے مسیح محمدی مسیح موسوی سے اس لحاظ سے بھی افضل ہے کہ اس نے آکر انسانیت کی زندگی بخشی، طیر والی نہیں۔لیکن اگر اس زندگی کے بعد بھی ہماری جماعت کے لوگ مردہ ہی رہیں تو کس قدر افسوس کا مقام ہو گا۔اس لئے ہر حقیقت پر غور کرو اور اسے اپنے اندر جذب کرنے کی کوشش کرو۔اگر ایسا نہیں کرتے تو مسیح کا زمانہ آنا نہ آنا تمہارے لئے برابر ہے۔پس اگر ہم سمجھتے ہیں کہ مسیح کی بعثت سے اسلام کو فائدہ پہنچ سکتا ہے تو ضروری ہے کہ اس جام کو پئیں جو مسیح کے ذریعہ نازل ہوا ہے۔الفضل ۲۵ مارچ ۱۹۳۰ء صفحہ ۷۶ ) له الفضل ۲۵ مارچ ۱۹۳۰ء صفحه ۲ له ان انتقال : ۲۵ : سے التوبه : ۱۰۳