خطبات محمود (جلد 3) — Page 268
محمود YYA جلد سوم جو علم النفس کے ماہر ہیں ان کا خیال ہے کہ جب کوئی شادی کامیاب ہوتی ہے تو اس لئے کامیاب ہوتی ہے کہ وہ صحیح جوڑا ہوتا ہے اور جب کوئی شادی ناکام ہوتی ہے تو اس لئے کہ وہ اصلی جو ڑا نہیں ہوتا۔وہ عارضی جوش اور شہوت کی وجہ سے ایک دوسرے سے تعلق پیدا کر لیتے ہیں۔یہ یورپ والوں کا تجربہ ہے وہ کہتے ہیں جب کسی اجنبی سے محبت ہو جاتی ہے تو اس لئے کہ روح کو روح سے ایک قسم کا اتصال ہو جاتا ہے۔لیکن پھر طرفین کو احساس ہونے لگتا ہے کہ انہوں نے غلطی کی اس وجہ سے وہ متحد نہیں رہ سکتے۔اصل اتحاد اس وقت پیدا ہوتا ہے جب حقیقی جو ڑا مل جائے۔غرض خدا تعالیٰ نے ہر ایک کے لئے جو ڑا یا جوڑے مہیا کئے ہیں مگر ان کی طرف انسانی عقل راہ نمائی نہیں کر سکتی۔اس کے لئے ایک ہی ذریعہ ہے اور وہ یہ کہ اِتَّقُوا رَبَّكُمُ کو اپنی نجات کا ذریعہ بناؤ۔اس سے دعا کرو کہ صحیح جو ڑا مل جائے۔یہی وجہ ہے کہ الہامی جوڑے نہایت بابرکت ہوتے ہیں رسول کریم ﷺ کو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا رویا میں دکھائی گئیں کہ ان سے آپ کی شادی ہوگی۔بظاہر کس قدر اختلاف کا مقام تھا کہ بڑی عمر کے مرد کی چھوٹی عمر کی عورت سے شادی تجویز ہوئی تھی اور سمجھا جا سکتا تھا کہ اس میں کوئی برکت نہ ہو گی۔آج کل شار دا ایکٹ کا سارا دارو مدار ہی اس پر ہے کہ اس کے حامی کہتے ہیں چھوٹی عمر کی لڑکی کی شادی بڑی عمر کے مرد سے نہیں کرنی چاہئے۔شاردا ایکٹ میں لڑکی کے جوان ہونے کی شرط رکھی گئی ہے تاکہ جب وہ جوان ہو جائے گی تو خود بڑی عمر والے سے شادی کرنے سے انکار کر سکے گی۔لیکن دنیا کی تمام شادیاں جن میں عمر کا ناگوار تفاوت نہ ہو، عین جوانی میں ہوئی ہوں، مال و دولت، آرام و آسائش کے سارے سامان انہیں میسر ہوں کیا ان میں سے کوئی ایک بھی ایسی ہے جو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اور حضرت محمد کی شادی کے مقابلہ میں رکھی جاسکے۔کیا کسی ایک شادی میں بھی وہ محبت اور فدائیت پائی جاتی ہے جو محمد ﷺ کی حضرت عائشہ رضی اللہ تعالٰی عنھا سے تھی اور حضرت عائشہ رضی اللہ تعالٰی عنھا کو محمد ﷺ سے تھی؟ باوجود اپنے انتخاب کے، عمر میں تفاوت نہ ہونے کے اور ایک دوسرے کے ساتھ پہلے سے محبت رکھنے کے جو شادیاں ہوئیں ان میں برکت نہ ہوئی۔لیکن رسول کریم ﷺ اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی شادی میں ایسی برکت ہوئی جو اور کسی کو حاصل نہ ہو سکی اس لئے خدا تعالٰی نے اپنے رسول کے تفکرات دور کرنے اور اس کے مقصد میں اسے مدد دینے کے لئے صحیح جوڑا رویا میں دکھا دیا اور پھر دنیا نے دیکھا کہ یہ جوڑا کیسا